امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ، 2 جون: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منگل کے روز تیز آندھی کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک درخت گرنے سے شوہر جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق جنگلات منڈی کے گنجی واڑہ علاقے میں ایک جوڑا راستے سے گزر رہا تھا کہ اسی دوران تیز ہواؤں کے باعث ایک درخت جڑ سے اکھڑ کر ان پر آ گرا۔ حادثے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی لوگوں اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر امدادی کارروائی انجام دیتے ہوئے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود شوہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون زیر علاج ہیں اور ان کی طبی نگرانی جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت سمیت مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔






