امت نیوز ڈیسک//
سرینگر، 14 جون: سرینگر کے لسجن بائی پاس علاقے میں اتوار کو ایک تیز رفتار کار کے آر ٹی سی بس سے پیچھے سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیاہ رنگ کی ہنڈائی ورنا کار (رجسٹریشن نمبر PB12AK-5464) لاجن بائی پاس کے قریب ایک آر ٹی سی بس سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔





