• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جولائی ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گلمرگ میں آج سے آوڈ ایون ٹریفک نظام شروع

گلمرگ میں آج سے آوڈ ایون ٹریفک نظام شروع

by امت ڈیسک
05/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سیاحتی مقام گلمرگ میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے اور ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے آزمائشی بنیادوں پر اوڈ-ایون ٹریفک نظام کامیابی کے ساتھ نافذ کر دیا ہے۔س منصوبے کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی طارق حسین نائیک کی نگرانی میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک جام میں کمی، آمدورفت کو بہتر بنانا، سیاحوں اور مقامی باشندوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور گلمرگ کے نازک قدرتی ماحول کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

سی ای او نے کہا کہ سیاحتی سیزن کے دوران گلمرگ میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باعث ٹریفک جام، پارکنگ کے مسائل اور ماحولیاتی خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق اوڈ-ایون ٹریفک فارمولہ گاڑیوں کی منظم نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا، ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گا اور سیاحوں کو آسان اور خوشگوار سفری تجربہ فراہم کرے گا۔

انہوں نے سیاحوں، ٹرانسپورٹ آپریٹروں، ہوٹل مالکان، گھوڑا بانوں، تاجروں اور دیگر متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اس آزمائشی منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عوامی مفاد میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور عوامی آرائ اور اس کے نتائج کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

طارق حسین نائیک نے کہا کہ غیر ضروری گاڑیوں کی آمدورفت میں کمی سے فضائی آلودگی کم ہوگی، گلمرگ کا قدرتی حسن محفوظ رہے گا اور سیاحوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام حکومت کے پائیدار سیاحت کے فروغ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے وژن کے عین مطابق ہے۔مقامی ٹرانسپورٹروں، سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد، تاجروں اور رہائشیوں نے اوڈ-ایون ٹریفک نظام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بروقت اور مثبت قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف ٹریفک کا مسئلہ کم ہوگا بلکہ مقامی ٹرانسپورٹ نظام مزید منظم ہونے سے روزگار کے بہتر مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

سی ای او نے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ اوڈ-ایون ٹریفک ضابطے پر سختی سے عمل کریں اور گلمرگ کو مزید صاف، سرسبز اور سیاح دوست بنانے کی کوششوں میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ آزمائشی منصوبہ پائیدار ٹریفک نظام کے لیے ایک مثالی ماڈل ثابت ہوگا اور سیاحوں کو زیادہ آرام دہ اور خوشگوار سفری تجربہ فراہم کرے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیاں آپریشن: اب تک کسی بھی ملی ٹینٹ کی لاش برآمد نہیں، تلاشی کارروائی جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شوپیاں آپریشن: اب تک کسی بھی ملی ٹینٹ کی لاش برآمد نہیں،  تلاشی کارروائی جاری

شوپیاں آپریشن: اب تک کسی بھی ملی ٹینٹ کی لاش برآمد نہیں، تلاشی کارروائی جاری

05/07/2026
شوپیاں میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹ کے درمیان جھڑپ جاری

شوپیاں میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹ کے درمیان جھڑپ جاری

04/07/2026
طارق حمید قرہ  نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر کانگریس ایم ایل اے سے مبینہ بدسلوکی کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا

طارق حمید قرہ نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر کانگریس ایم ایل اے سے مبینہ بدسلوکی کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا

04/07/2026
بھارت کی طاقت اس کی مذہبی رواداری اور تنوع میں ہے: منوج سنہا

ایل جی نے متنازع کتابوں کے معاملے پر محکمہ تعلیم کے 8 افسران معطل کیا ، مصنفین اور ناشرین بلیک لسٹ

04/07/2026
عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کی اپیل کا خیر مقدم کیا، امرناتھ یاتریوں کو مقامی بازاروں میں خریداری کی اجازت دینے کا مطالبہ

عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کی اپیل کا خیر مقدم کیا، امرناتھ یاتریوں کو مقامی بازاروں میں خریداری کی اجازت دینے کا مطالبہ

04/07/2026
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

سرینگر ایئرپورٹ بندش کا منصوبہ واپس لینے پر وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کا مرکز کا شکریہ

04/07/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »