• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جولائی ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فلسطینی صدر کا 28 نومبر کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

فلسطینی صدر کا 28 نومبر کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

سال 2006 کے بعد فلسطینی اراضی میں یہ اپنی نوعیت کے پہلے انتخابات ہوں گے

by امت ڈیسک
10/07/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ویب ڈیک

فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعرات کو ایک صدارتی فرمان جاری کیا جس میں رواں سال 28 نومبر بروز ہفتہ پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے۔

فلسطینی علاقوں میں آخری پارلیمانی انتخابات 2006 میں ہوئے تھے، جن میں حماس تنظیم نے فتح موومنٹ پر برتری حاصل کی تھی۔ اس کے بعد دونوں تنظیموں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے۔ صدارتی فرمان میں "بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے فلسطینی عوام کو فلسطینی قانون ساز کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لیے آزادانہ اور براہ راست پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت” دی گئی ہے۔ انتخابات کا انعقاد ان اصلاحات کا حصہ ہے جن کا مطالبہ عالمی برادری کرتی رہی ہے۔

گذشتہ ماہ جون میں 90 سالہ عباس نے ایک قانون جاری کیا جس کے ذریعے انہوں نے سابقہ عام انتخابات کے قانون میں ترمیم کی۔ اس نئی ترمیم میں کا فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے جائزہ لیا، جس کے مطابق قانون ساز کونسل کے اراکین کی تعداد 200 کرنے، انتخاب لڑنے کی عمر کم کر کے 23 سال کرنے، خواتین کی نمائندگی کا تناسب بڑھانے اور ایک انتخابی فہرست کے لیے کم از کم 20 امیدواروں کی حد مقرر کرنے کا ذکر ہے۔ ترمیم میں اس بات کی بھی پابندی عائد کی گئی ہے کہ ہر امیدوار فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کو "فلسطینی عوام کا واحد اور جائز نمائندہ” تسلیم کرے اور اس کے سیاسی و قومی پروگرام اور بین الاقوامی قانونی فیصلوں کا پابند ہو۔

حماس تنظیم نے انتخابات کے حوالے سے عباس کے فیصلوں کو مسترد کر دیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ یہ "فلسطینی سیاسی نظام سے متعلق ہر معاملے میں اتھارٹی کی جانب سے اپنائے جانے والی انفرادیت اور تسلط کی منطق کا تسلسل ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلے صرف اتھارٹی پر قابض قیادت کے مطابق اقدامات کو ڈھالنے کی کوشش ہیں اور یہ اس مسخ شدہ اور بگڑی ہوئی حقیقت کے تسلسل کی بنیاد رکھتے ہیں جس میں سیاسی نظام جی رہا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا” نے ذکر کیا کہ ترمیم شدہ قانون کے مطابق آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ عباس نے 15 جنوری 2021 کو اسی سال مئی اور جولائی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا، لیکن بعد ازاں 1967 سے اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد کی ضمانتیں نہ ہونے کے باعث ان انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

گذشتہ اپریل میں فلسطینیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کونسلوں کے سربراہان کے انتخاب کے لیے اپنے ووٹ ڈالے، جو اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے پہلا انتخابی عمل تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فرانس کا آبنائے ہرمز کے بجائے شام کے راستے تیل و گیس کی ترسیل میں کا منصوبہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

فرانس کا آبنائے ہرمز کے بجائے شام کے راستے تیل و گیس کی ترسیل میں کا منصوبہ

فرانس کا آبنائے ہرمز کے بجائے شام کے راستے تیل و گیس کی ترسیل میں کا منصوبہ

10/07/2026
ایک طالب علم، بند اسکول اور بے حس نظام:

ایک طالب علم، بند اسکول اور بے حس نظام:

10/07/2026
جموں و کشمیر میں سرکاری لائبریریوں کی متنازع کتابوں پر ہنگامہ

جموں و کشمیر میں سرکاری لائبریریوں کی متنازع کتابوں پر ہنگامہ

10/07/2026
غزہ امن منصوبہ: حماس نے غزہ چھوڑنے کی تجویز مسترد کر دی، غیر مسلح ہونے سے بھی کیا انکار

غزہ میں دو دہائیوں بعد اقتدار کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا امکان

10/07/2026
دلائی لامہ دو ماہہ قیام کے لیے لیہ پہنچ گئے، شاندار استقبال

’’مجھے اُمید ہے 130 برس تک زندہ رہوں گا‘‘

10/07/2026
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر ترقی، امن اور ثقافتی شناخت کی علامت بن گیا: بی جے پی صدر

بھاجپا کا ادھورا کشمیر خواب؟

10/07/2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »