امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ، 22 جولائی: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گزر بل علاقے میں بدھ کے روز مسلسل بارشوں کے دوران نالے سے ماں اور بیٹے کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
حکام کے مطابق پہلے 14 سالہ عامر احمد کھٹانہ، ولد محبوب کھٹانہ، ساکن تنگتھ بونہ کوٹ، کی لاش نالے سے نکالی گئی اور قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کی گئی۔ بعد ازاں مقامی لوگوں نے تلاش جاری رکھتے ہوئے اس کی والدہ گڈی بیگم کی لاش بھی اسی نالے سے برآمد کر لی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دونوں کی موت کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔
انتظامیہ نے مسلسل بارشوں اور پانی کی بلند سطح کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی ذخائر کے قریب جانے سے گریز کریں۔




