• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
طلبہ کو زیادہ گریڈ دینے پر تین یونیورسٹیاں زیر تفتیش

طلبہ کو زیادہ گریڈ دینے پر تین یونیورسٹیاں زیر تفتیش

نئی تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ’آیا تینوں یونیورسٹیاں مطلوبہ شرائط پوری کر رہی ہیں یا نہیں۔‘

by امت ڈیسک
06/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

لندن: فرسٹ کلاس اور اپر سیکنڈ کلاس میں طلبہ کو دیے جانے والے گریڈز میں ’تیزی سے اضافے‘ کے بعد برطانیہ میں تین یونیورسٹیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس سال کے شروع میں نئے اختیارات ملنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آفس فار سٹوڈنٹس (او ایف ایس) نے گریڈز میں اضافے کی وجہ سے اداروں سے باضابطہ طور پر تحقیقات کی ہیں۔

تفتیش کنندگان نے جمعے کو زیر تفتیش یونیورسٹیوں کا نام لینے سے انکار کردیا۔ اس نے کہا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ جب ہماری تحقیقات آگے بڑھیں گی تو ہم مناسب وقت پر مزید تفصیلات شائع کریں گے۔‘

او ایف ایس (تفتیشی ادارے) نے کہا: ’اداروں میں ممکنہ خدشات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی مزید جانچ پڑتال ضروری ہے۔‘ لیکن انہوں نے زور دیا کہ اس مرحلے پر اسے غلط کام کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔‘

ہائرایجوکیشن ریگولیٹر نے برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں زیادہ گریڈز پر قابو پانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور خبردار کیا کہ اس سے ڈگریوں کی قدر پر عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

ہائرایجوکیشن ریگولیٹر نے گزشتہ ماہ اعداد و شمار جاری کیے تھے جن میں دکھایا گیا کہ فرسٹ کلاس ڈگریوں کا تناسب صرف ایک دہائی میں دوگنے سے زیادہ ہے جو پہلے16 فیصد تھا اور2020-2021 کے تعلیمی سال میں بڑھ کر 37 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

گریڈز کے اضافے پر قابو پانے کے لیے او ایف ایس کو اس سال کے شروع میں نئے اختیارات ملے تھے۔

انہوں نے اس سال کے شروع میں ایک نئی ریگولیٹری شرط متعارف کرائی تھی جس کے تحت یونیورسٹیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ’طلبہ کو مؤثر طریقے سے پرکھیں اور جو قابل ہوں انہیں انعام دیں۔‘

نئی تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ، ’آیا تینوں یونیورسٹیاں یہ شرط پوری کر رہی ہیں۔‘

رواں سال کے آغاز میں او ایف ایس ڈائریکٹر آف کوالٹی نے گریڈ میں اضافے کو ہدف بنایا کیوں کہ ریگولیٹر کی جانب سے سے جاری نے نئے اعداد و شمار میں دیکھا گیا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ڈگریوں کا تناسب کس طرح بڑھ گیا ہے۔

اس سال کے شروع میں، جیسے ہی ریگولیٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کیے تو او ایف ایس ڈائریکٹر آف کوالٹی نے یہ دیکھتے ہوئے گریڈز میں اضافے پر تنقید کی کہ ڈگریوں کا تناسب کس طرح وقت ساتھ بڑھ گیا ہے۔

ڈائریکٹر برائے معیار جین آرنلڈ نے کہا کہ ’ڈگریوں کی درجہ کلاسیفکیشن میں نمایاں اور مستقل اضافے سے اعلیٰ تعلیم پر عوام کے اعتماد کو خطرہ لاحق ہے اور اس سے طلبہ کی محنت کی قدر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘

’کئی برسوں کے دوران اعلیٰ ڈگری کی درجہ بندیوں میں مسلسل اضافے، خاص طور پر فرسٹ کلاس ڈگریوں نے خدشات پیدا کیے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ ڈگریوں کی قدر ختم ہوگئی ہے۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

قوی امکان ہے کہ صحافی شیرین اسرائیلی فوجی کی گولی سے ہلاک ہوئی ہوں: اسرائیل

Next Post

شوپیان جھڑپ :محاصرہ ختم، عسکریت پسند فرار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
بارہمولہ کے وانی گام بالہ علاقے میں انکاؤنٹر

شوپیان جھڑپ :محاصرہ ختم، عسکریت پسند فرار

اپنا احتساب کریں!

اپنا احتساب کریں!

راشٹرپتی بھون میں شیخ حسینہ کا رسمی ملاقات

راشٹرپتی بھون میں شیخ حسینہ کا رسمی ملاقات

ارنیہ میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ، جموں بی ایس ایف کا معقول جواب

ارنیہ میں پاکستان رینجرز کی فائرنگ، جموں بی ایس ایف کا معقول جواب

کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کا بطور ووٹر اندراج جاری:محبوبہ مفتی کا الزام

کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کا بطور ووٹر اندراج جاری:محبوبہ مفتی کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »