سری نگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ نے اپنے عہدیداروں کو زبانی احکامات (Verbal Orders)جاری کیے ہیں کہ وہ غیر مقامی مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کو بطور ووٹر رجسٹر کریں۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کر کے کہا،”اطلاعات کے مطابق، کل بارہمولہ میں ایک انتظامی میٹنگ میں ضلع تحصیلدار کی طرف سے غیر مقامی مزدوروں، سی آئی ایس ایف، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور فوج کے اہلکاروں کو ووٹر کے طور پر اندراج کرنے کے لیے زبانی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کو اس بارے میں صفائی پیش کرنی چاہیےـ”۔
قبل ازیں، پیر کو چیف الیکٹورل آفیسر نے کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا، جس میں غیر مقامی افراد کے بطور ووٹر رجسٹر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا گیا تھا۔ تاہم سی ای او نے اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے خدشات کو دور کیا تھا۔
کل جماعتی اجلاس کے بعد اک جٹ جموں کے چیئرمین انکر شرما نے کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں عارضی طور قیام پذیر غیر مقامی افراد کو بطور ووٹر صرف اس صورت میں درج کیا جائے، جب وہ اپنے آبائی مقام سے اپنا اندراج ختم کروائیں گے۔ انکر نے مزید کہا تھا کہ اس معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں نے حامی بھری ہےکشمیر میں غیر مقامی لوگوں کا بطور ووٹر اندراج جاری:محبوبہ مفتی کا الزام
سری نگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگل کو کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ نے اپنے عہدیداروں کو زبانی احکامات (Verbal Orders)جاری کیے ہیں کہ وہ غیر مقامی مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کو بطور ووٹر رجسٹر کریں۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کر کے کہا،”اطلاعات کے مطابق، کل بارہمولہ میں ایک انتظامی میٹنگ میں ضلع تحصیلدار کی طرف سے غیر مقامی مزدوروں، سی آئی ایس ایف، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور فوج کے اہلکاروں کو ووٹر کے طور پر اندراج کرنے کے لیے زبانی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کو اس بارے میں صفائی پیش کرنی چاہیےـ”۔
قبل ازیں، پیر کو چیف الیکٹورل آفیسر نے کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا، جس میں غیر مقامی افراد کے بطور ووٹر رجسٹر کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا گیا تھا۔ تاہم سی ای او نے اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے خدشات کو دور کیا تھا۔
کل جماعتی اجلاس کے بعد اک جٹ جموں کے چیئرمین انکر شرما نے کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں عارضی طور قیام پذیر غیر مقامی افراد کو بطور ووٹر صرف اس صورت میں درج کیا جائے، جب وہ اپنے آبائی مقام سے اپنا اندراج ختم کروائیں گے۔ انکر نے مزید کہا تھا کہ اس معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں نے حامی بھری ہے۔