جموں: آج صبح بی ایس ایف جموں کے دستوں نے ارنیا سیکٹر میں بی ایس ایف پٹرولنگ پارٹی پر پاک رینجرز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس واقعہ میں بی ایس ایف کے دستوں کو کوئی نقصان/زخمی نہیں ہوا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ‘پاکستانی رینجرں نے منگل کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور بارڈر سیکورٹی فورس BSF کے دستوں کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد بی ایس ایف نے جموں ضلع کے ارنیا سیکٹر میں پاکستانی رینجرز کی فائرنگ کا مناسب جواب دیا۔
بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایس پی ایس سندھو نے کہا کہ ‘آج صبح الرٹ بی ایس ایف جموں کے دستوں نے بی ایس ایف کی ایک گشتی پارٹی پر پاکستانی رینجرز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت اور پاکستان نے فروری 2020 میں جموں و کشمیر میں سرحدوں پر جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ چند خلاف ورزیوں کو چھوڑ کر، یہ معاہدہ سرحدی باشندوں اور کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے ہے جنہوں نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر کاشتکاری کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی ہے۔