(مکہ المکرمہ)حرمین انتظامیہ کے سربراہ اور مسجد الحرام کے خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہماری دینی فریضہ ہے ۔
مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنا سعودی قیادت کے لیے نئی بات نہیں۔سعودی قیادت نے ہمیشہ عرب، مسلم اور عالمی برادری کی مشکل اوقات میں مدد کی ہے ۔پاکستانی عوام ہمارے دینی بھائی ہیں جن کے ساتھ گہرے تاریخی روابط ہیں۔تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو چاہئے کہ وہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت اپنے عطیات جمع کرائیں۔











