• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
القاعدہ کا افغانستان میں امریکہ کے خلاف جنگ کے خاتمے کا اعلان

القاعدہ کا افغانستان میں امریکہ کے خلاف جنگ کے خاتمے کا اعلان

by امت ڈیسک
14/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

نیویارک: افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے بعد یو طالبان کے ساتھ عالمی برادری کا ٹکراؤ اور انجمن جاری ہے لیکن اس دوران ان اگر کوئی موضوع بحث ہے تو وہ القاعدہ ہے – امریکہ نے یوں طالبان کو زیر نہیں کیا لیکن افغانستان میں رہتے ہوئے القاعدہ کی کمر ضرور توڑ دی-

اس کا ثبوت یہ ہے کہ حال عالمی شدت پسند تنظیم القاعدہ نے اپنے میگزین ’ون اُمہ‘(One Ummah) کے تازہ ترین شمارے میں افغانستان کی زمین سے امریکہ پر حملے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ افغانستان امریکی تسلط سے آغاز ہو گیا ہے اس لیے امریکہ کے خلاف یہاں سے کارروائیاں بند کر دی گئی ہیں۔

القاعدہ نے اپنے فلیگ شپ میگزین ’ون امہ ’ کے تازہ ترین شمارے میں افغانستان سے امریکہ کے انخلا اور کابل پر طالبان کے قبضے کے بارے میں لکھے گئے مضمون میں کہا ہے کہ ’چونکہ افغانستان ’امریکہ کے تسلط‘ سے آزاد ہو چکا ہے، اس لیے اب افغانستان کی زمین سے امریکہ کے خلاف کارروائیاں بند کر دی گئیں ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق القاعدہ کی جانب سے یہ بیان نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

مبصرین القاعدہ کی جانب سے ان کے رہنما ایمن الظواہری کی کابل میں ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد اس بیان کو نہایت اہم سمجھتے ہیں۔ تاہم القاعدہ نے ابھی تک ایمن الظواہری کی موت کی تصدیق نہیں کی۔

یہ میگزین ستمبر کی 11 تاریخ کو شائع کیا گیا ہے۔ جس میں دیگر موضوعات سمیت افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا اور امریکہ کو ’افغانستان میں شکست‘ کے حوالے سے مضامین لکھے گئے ہیں۔

اس میگزین کے پیش لفظ میں شائع مضمون میں لکھا گیا ہے کہ ’افغانستان میں امریکہ کو ایسا سبق دیا گیا ہے کہ وہ دوبارہ افغانستان کی زمین پر قدم رکھنے کی غلطی نہیں کرے گا۔‘

مضمون کے مطابق ’افغانستان میں امریکہ کو شکست یہ بات ثابت کرتی ہے کہ یہ مسلمانوں کی نفسیات میں شامل ہے کہ وہ کسی بھی مغربی قوت کا تسلط برداشت نہیں کرتے۔ قبائلی اضلاع جن میں چترال، سوات، خیبر، وزیرستان، پنجاب کے کچھ وفادار، باجوڑاور بلوچستان کے لوگ شامل ہیں، ہماری داد کے مستحق ہیں جنھوں نے افغان طالبان کو فتح دلانے میں ساتھ دیا ہے۔‘

میگزین کے پیش لفظ میں اس مضمون کا خلاصہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ ’چونکہ افغانستان پر مغربی تسلط ختم ہو چکا ہے تو افغانستان کی زمین سے امریکہ کے خلاف کارروائیاں ختم ہوگئی ہیں۔

تاہم امریکہ کے خلاف یہ جنگ دنیا کی دیگر جگہوں سے جاری رہے گی۔‘ اسی میگزین کے ایک مضمون ’امریکہ جل رہا ہے‘ میں ایک جگہ پر مضمون نگار نے لکھا ہے کہ ’ابھی افغانستان آزاد ہوا ہے، لیکن اب وہ وقت دور نہیں کہ اسلام آباد، دہلی، موگادیشو اور صنعا بھی آزاد ہو جائیں گے۔‘

ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ القاعدہ میرے خیال میں افغانستان اس لیے آئی تھی کہ وہ افغانستان، وسطی ایشیا اور پاکستان پر قبضہ کرنا چاہتی تھی لیکن وہ اس مقصد میں ناکام ہوئی ہے۔ اب افغانستان میں القاعدہ تقریباً ختم ہوگئی ہے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ’امریکہ نے افغانستان میں افغان طالبان کو شکست تو نہیں دی تاہم یہ ضرور ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ کو ضرور شکست دی ہے۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی 20 سربراہی اجلاس:ہندوستان ستمبر 2023 میں کرے گا میزبانی

Next Post

وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، وزیراعظم مودی کا خط پہنچایا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، وزیراعظم مودی کا خط پہنچایا

وزیرخارجہ ایس جے شنکر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، وزیراعظم مودی کا خط پہنچایا

انڈونیشیا میں عوامی دلچسپی بڑھانے کے لیے آدم خور’زومبی‘ ٹرین کا اجرا

انڈونیشیا میں عوامی دلچسپی بڑھانے کے لیے آدم خور’زومبی‘ ٹرین کا اجرا

پونچھ دلدوز سڑک حادثہ :نو افراد ازجان

پونچھ سڑک حادثہ : اعلی شخصیات کا اظہارِ تعزیت

گجرات میں دو سو کروڑ کی منشیات کے ساتھ پاکستانی کشتی  پکڑنے کا دعویٰ

گجرات میں دو سو کروڑ کی منشیات کے ساتھ پاکستانی کشتی پکڑنے کا دعویٰ

اتراکھنڈ کے بھی مدارس کا سروے ہوگا:وزیر اعلیٰ پشکر ناتھ

اتراکھنڈ کے بھی مدارس کا سروے ہوگا:وزیر اعلیٰ پشکر ناتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »