• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
معروف عالم دین علامہ یوسف قرضاوی انتقال کر گئے

معروف عالم دین علامہ یوسف قرضاوی انتقال کر گئے

by امت ڈیسک
26/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

معروف اسلامی اسکالر علامہ یوسف القرضاوی کا انتقال ہوگیا ہے۔ عالم اسلام کے ممتاز ترین عالم دین، صدر عالمی اتحاد برائے علمائے اہل اسلام علامہ یوسف القرضاوی انتقال کرگئے۔ شیخ یوسف القرضاوی 9 ستمبر 1926ء کو مصر میں پیدا ہوئے تھے۔ فی الوقت وہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں مقیم تھے۔

علامہ یوسف القرضاوی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ آپ کا تعلق مصر سے ہے لیکن گزشتہ چار دہائی سے وہ قطر میں قیام پذیر تھے۔ علامہ القرضاوی ایک سوسے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ اکثر کتابوں کے ترجمے دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی آپ کے چاہنے والے لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ علامہ القرضاوی کے معتقدین ومحبین کا ایک بڑا حلقہ ہے جو عرب ممالک سے لے کر یورپ، امریکہ اور برصغیر تک پھیلا ہوا ہے۔ آپ کو دنیا بھر میں مجتہد، مجدد اور مفکر کی حیثیت سے جاناجاتا ہے۔ مجموعی طور پر اس وقت عالم اسلام میں سب سے بڑے اسلامی اسکالر، فقیہ اور عالم دین کی حیثیت آپ کو حاصل ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصرکی جانب سے قطر کا سفارتی بائیکاٹ کیے جانے کے بعد مذکورہ ممالک نے شدت پسند رہنماؤں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں 59 نمایاں شخصیات اور بارہ خیراتی اداروں کے نام شامل تھے، ان میں علامہ یوسف القرضاوی کا نام سرفہرست تھا.

ابتدائی زندگی: علامہ یوسف القرضاوی دو برس کے تھے تب ان کے والد انتقال کر گئے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے چچا کے ہاں پرورش پائی۔ ان کے خاندان والے انہیں دکاندار یا بڑھئی بننے کو کہتے تھے۔ تاہم وہ اس دوران میں قرآن مجید حفظ کرتے رہے۔ نو برس کی عمر میں حفظ مکمل کر لیا۔ یوسف القرضاوی عالم اسلام اور اکیسویں صدی کے مشہور عالم دین سید ابوالاعلیٰ مودودی اور اخوان المسلمون کے بانی امام حسن البنا کے عقیدت مند تھے۔ ان کا یہ تعلق جوانی میں بھی برقرار رہا۔ اخوان المسلمون کے ساتھ تعلق کی بنیاد پر انہیں پہلی بار 1949 میں جیل بھی جانا پڑا تھا۔ ان کی بعض تصانیف نے مصری حکومت کو ناراض کر دیا تھا چنانچہ ان کی قید و بند کا سلسلہ جاری رہا۔

علامہ یوسف جامعۃ الازہر میں بھی زیر تعلیم رہے۔ بعد ازاں وہ مصری وزارت مذہبی امور میں کام کرتے رہے۔ پھر وہ قطر چلے گئے جہاں مختلف مختلف یونیورسٹیوں میں تدریسی خدمات سر انجام دیں۔ اسی طرح وہ الجزائر کی یونیورسٹیوں میں بھی مختلف ذمہ داریاں ادا کیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

علامہ یوسف القرضاوی 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Next Post

سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے:نیشنل کانفرنس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
Next Post
سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے:نیشنل کانفرنس

سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے:نیشنل کانفرنس

کولگام میں جھڑپ شروع

کولگام میں جھڑپ شروع

سیبوں کی ٹرانسپورٹیشن ایک بہت ہی سنگین مسئلہ بن گیا ہے:نیشنل کانفرنس

شاہراہ پر درماندہ سیب گاڑیوں پر سیاسی جماعتیں برہم، انتظامیہ کی یقین دہانی

چلڈرن ہسپتال بمنہ میں علاج ومعالجے کا کام شروع

چلڈرن ہسپتال بمنہ میں علاج ومعالجے کا کام شروع

موسم سرما میں کم سے کم بجلی کٹوتی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی :چیف انجینئر

موسم سرما میں کم سے کم بجلی کٹوتی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی :چیف انجینئر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »