سرینگر // موسم سرما میں کم سے کم بجلی کٹوتی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی کی بات کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر اعجاز یوسف نے کہا کہ شہر سرینگر میں اگلے سال ماہ مارچ تک سمارٹ میٹرس لگانے کا کام مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کیلئے ایمنسٹی اسکیم شروع کی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں عوامی بیداری کیلئے کیمپ بھی منعقد ہونگے اور بلاک دیوس پروگراموں میںبھی اس کی جانکاری فراہم کی جائے گی ۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر اعجاز یوسف نے کہا کہ سالو ں سال سے بجلی فیس جو صارفین کو بقایات ہے ان کیلئے ایمنسٹی اسکیم شروع کی گئی ہے اور انہیں یہ بقایاجات ادا کرنے کیلئے انہیں ایک اچھا موقعہ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت صارفین کو سر چارج معاف کیا جائے گا اور صرف انہیںپرنسپل رقم ادا کرنا ہوگا اور اس کے لئے بھی صارفین کو 12قسطوں میں اس کو ادا کرنے کی اجازت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم شروع ہو چکی ہے اور صارفین کو اسکیم سے مکمل طور پر آگاہ کرنے کیلئے خصوصی بیداری پروگرام چلائیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کے بھی بقایاجات ہے ان کیلئے سنہری موقعہ ہے اور اس کا فائدہ اٹھایا ۔ شہر سرینگر میں سمارٹ میٹرس کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں چیف انجینئر اعجاز یوسف نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سرینگر میں 55لاکھ سمارٹ میٹرس لگائیں گئے ہیں اور دوسرے مرحلے میں قریب ڈیڑھ لاکھ مزید سمارٹ میٹرس لگائے جائیں گے جس کا عمل اگلے سال ماہ مارچ تک ختم ہو گا ۔ موسم سرما میں بجلی کٹوتی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کی یہی کوشش ہے کہ موسم سرما میں صارفین کو راحت فراہم ہو سکے اور گزشتہ کئی سالوں میں اس میں بہتری دیکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں صارفین سے گزارش کروں گا کہ وہ ایسے اوقات میں ہیٹروں اور بولر کا استعمال نہ کریں جس دوران لوڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے اور جو بھی لوڈ ان کا رجسٹر ہو اس کے مطابق ہی بجلی کا استعمال کریں ۔









