• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

by امت ڈیسک
28/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
حکومت ہند نے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف CDS مقرر کیا ہے۔ انل چوہان حکومت ہند کے فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔ 40 سال تک فوج میں خدمات انجام دینے والے انل چوہان گزشتہ سال ہی ریٹائر ہوئے تھے۔وزارت دفاع نے کہا کہ تقریباً 40 سال پر محیط کرئیر میں لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) نے کئی کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرومینٹل تقرریاں کیں اور جموں و کشمیر اور شمال مشرقی بھارت میں انسداد شورش کی کارروائیوں کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق وہ حکومت ہند کے فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔

18 مئی 1961 کو پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان 1981 میں بھارتی فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں بھرتی ہوئے تھے۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے سابق طالب علم ہیں۔ میجر جنرل کے رینک کے افسر نے شمالی کمان کے اہم بارہمولہ سیکٹر میں انفنٹری ڈویژن کی کمان سنبھالی تھی، بعد میں ایک لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر انہوں نے شمال مشرق میں ایک کور کی کمان سنبھالی۔ اس کے بعد وہ ستمبر 2019 سے ایسٹرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف بنے اور مئی 2021 میں ریٹائر ہوئے۔ریٹائرڈ جنرل انل چوہان کو کئی اعزاز مل چکے ہیں، وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا چارج بھی سنبھال چکے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے انگولا میں اقوام متحدہ کے مشن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ قومی سلامتی اور حکمت عملی امور میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔ فوج میں ان کی ممتاز خدمات کے لیے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ) کو پرم وششٹ سیوا میڈل، اتم یودھ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع نے اس سال چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کی تقرری سے متعلق تینوں دفاعی افواج کے قوانین میں ترمیم کے لیے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جس میں مرکزی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل یا جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ فوجی افسر کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بننے کی اجازت دی تھی۔ اس کے لیے وزارت دفاع نے بری، بحری اور فضائی سروس ایکٹ میں تبدیلیاں کیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیرکے حالات مکمل طور پر قابو میں ،آزادی کے بعد پچھلے تین سالوں میں سب سے زیادہ سیاحوں نے سیر کی :امیت شاہ

Next Post

ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں میں دو بم دھماکے، دو زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں میں دو بم دھماکے، دو زخمی

ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں میں دو بم دھماکے، دو زخمی

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پونچھ میں خاتون کے قبضے سے آئی ای ڈی جیسی شئے برآمد

سرینگر میں عسکریت پسند گرفتار

سرینگر میں عسکریت پسند گرفتار

ادھم پورہ دھماکہ:این آئی اے ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کیا

ادھم پورہ دھماکہ:این آئی اے ٹیم نے جائے واردات کا معائنہ کیا

بڈگام کی لاپتہ دو کمسن بہنیں جموں سے بازیاب

بڈگام کی لاپتہ دو کمسن بہنیں جموں سے بازیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »