امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : بی جی پی جنرل سیکریٹری انچارج کشمیر سنیل شرما نے آج کہا کہ پی ڈی پی کی سیاست اب قبرستان میں دفن ہوچکی اور کشمیری عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے ۔ فاروق عبداللہ بہت جلد جیل میں ہوں گے۔ جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلی بی جی پی کا ہوگا اور بی جی پی کی سرکار ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بی جی پی کے سرکار کو شاید پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس والے نہیں دیکھ پائیں گے ۔ کیونکہ تب تک وہ جیل میں اپنے گھوٹالوں کا حساب دے رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ تین سو ستر کی واپسی کی بات کرنے والے کشمیری عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے ایسی باتیں کرتے ہیں۔
سنیل شرما نے کہا۔کہ پی ڈی پی اب میوہ صنعت سے جڑے کاروباری کا استعمال کرکے کشمیر میں امن بگاڑنا چاہتے ہیں ۔ لکین کشمیری عوام گمراہ کن سیاست کو قبول نہیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میوہ صنعت سے لوگوں کا ہمدرد وزیراعظم مودی خود مسئلہ کا حل نکالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعلان کرتے ہیں کہ اگلا وزیر اعلی جموں و کشمیر کا بی جی پی کا ہوگا اور ہمیں کسی پارٹی کی ضرورت نہیں پڑی گی ۔
انہوں نے کہا کہ بی جی پی اور نیشنل کانفرس کشمیری نوجونوان کے قتل غارت میں ملوث ہیں ۔ کیونکہ انہوں نے ہی نوجونوان کو قبرستان کا راستہ دکھایا ۔ شرما کے کہنا تھا کہ بی جی پی کے دور میں جموں و کشمیر میں تعمیر ترقی میں انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں اور پھچلے ستر سالوں سے جموں و کشمیر کے عوام کا نیشنل کانفرس اور پی ڈی پی نے استحصال کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اب کشمیری صرف بی جی پی سے جڑ رہے ہیں اور وزیر داخلہ امت شاہ کی بارہمولہ ریلی ایک تاریخی ریلی ہوگی ۔ انہوں نے ورکروں پر ضرور دیا کہ وہ پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کریں تاکہ آنے والے وقت میں جموں و کشمیر میں بی جی پی اپنے دم پر سرکار تشکیل دے سکے ۔(نیوز 18 اردو)









