• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

فائل فوٹو

فاروق عبداللہ کو جیل میں ڈالنے کا بیان بھاجپا کی گندی اور انتقام گیری سیاست کی عکاسی : نیشنل کانفرنس

by امت ڈیسک
01/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھاجپا کے خود ساختہ لیڈر سنیل شرما کے اُس بیان کو ذہنی اختراع،بھاجپا کی گندی سیاست اور انتقام گیری سیاست کی بدترین مثال قرار دیا ہے جس میں موصوف نے کہا کہ ’ڈاکٹر فاروق عبداللہ جلد ہی جیل میں ہونگے ‘۔
پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن، ای ڈی، سی بی آئی اور ملک کے دیگر ادارے خودمختار تھے اور لیکن بھاجپا نے ان اداروں کو حاصل منڈیٹ پر سوالیہ نشان لگا دیاہے ۔

ڈار نے کہا کہ حکمران جماعت کیخلاف اختلافِ رائے رکھنے والے سیاسی لیڈر ان کیخلاف ان ایجنسیوں کا استعمال کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ اب بھاجپا لیڈران ‘وہی مدعی وہی منصف’ کے مترادف خود ہی فیصلے بھی سنانے بیٹھنے ہیں اور حزب ِ اختلاف کے لیڈران کو جیلوں میں ڈالنے کی اعلانات بھی کررہے ہیں۔

پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ ملک کی ایجنسیوں کو بھاجپا لیڈران کے ایسے بیانات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہئے کیونکہ ایسے بیانات تحقیقاتی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے آئینی اداروں کے رول کو مشکوک بنادیتے ہیں۔
ڈار نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں سرگرمِ عمل ہے اور بھاجپا لیڈران کے ایسے بیانات سے نیشنل کانفرنس کے عزم ، استقلال اور اداروں میں ذرا برابر بھی فرق آنے والے نہیں ہیں۔

این سی ترجمان نے کہا کہ بھاجپا لیڈران آئے روز اس بات کے دعوے کررہے ہیں کہ بھاجپا آئندہ انتخابات میں جیت حاصل کرکے اپنے بلبوتے پر جموں وکشمیرمیں حکومت بنائے گی، اگر بھاجپا کے ان دعوؤں میں تھوڑی سی بھی حقیقت ہوتی تو یہاں اسمبلی انتخابات کب کے منعقد ہوئے ہوتے ۔

ڈار نے کہا کہ جموں وکشمیر کو گذشتہ 4 سال سے جمہوریت سے محروم رکھا گیا ہے اور یہاں اسمبلی انتخابات کا انعقاد اس لئے نہیں ہورہاہے کیونکہ من مرضی حد بندی اور نشستوں کی ہیراپھیری کے باوجود بھی بھاجپا کو کہیں سے بھی جیت کی کرن نظر نہیں آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب غیر مقامی شہریوں کو یہاں ووٹ ڈالنے کا اہل بنانے کے نئے حربے اپنانے کی بھی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فاروق عبداللہ جلد جیل میں ہونگے: سنیل شرما

Next Post

بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

دفعہ 370ختم کرکے بھاجپا نے وہ کرکے دکھایا جو کرنے کی کسی میں ہمت نہیں تھی

وزیر داخلہ ۴اکتوبر کو جموں کشمیر دورے پر آئے گے

ملیکارجن کھڑگے‘ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا کے عہدہ سے مستعفی

ملیکارجن کھڑگے‘ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا کے عہدہ سے مستعفی

ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری پر قابو پانے کی خاطر احتیاطی تدابیر پرعملدر آمد ناگزیر /ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری پر قابو پانے کی خاطر احتیاطی تدابیر پرعملدر آمد ناگزیر /ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

جموں کشمیر میں عسکریت کا مکمل خاتمہ اور امن کی فضا قائم کرنے کیلئے کارورائیاں جاری: ڈی جی سی آر پی ایف

جموں کشمیر میں عسکریت کا مکمل خاتمہ اور امن کی فضا قائم کرنے کیلئے کارورائیاں جاری: ڈی جی سی آر پی ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »