• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری پر قابو پانے کی خاطر احتیاطی تدابیر پرعملدر آمد ناگزیر /ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری پر قابو پانے کی خاطر احتیاطی تدابیر پرعملدر آمد ناگزیر /ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

by امت ڈیسک
01/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر:جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے ایک نجی اسکول میں 13بچوں کو ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری میں متاثر پایا گیا جس کے بعد محکمہ صحت نے اس حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا کہنا ہے کہ یہ ایک وائرل بیماری ہے اور سبھی اضلاع میں ڈاکٹروں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے ایک نجی اسکول میں بچوں میں ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری میں مبتلا پایا گیا جس کے بعد محکمہ صحت نے اس حوالے سے باضابط طور پر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔نامہ نگار نے بتایا کہ ہاتھ، پاوں اور منہ کی بیماری ایک وائرل انفکیشن ہے جو چھوٹے بچوں میں پایا جاتا ہے۔

اس بیماری میں مبتلا بچوں کے منہ میں زخم، ہاتھوں اور پیروں میں خارش پیدا ہوتی ہے۔متاثرہ اسکول کا دورہ کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تشخیص کے دوران کچھ بچوں نے بخار کے ساتھ ساتھ خارش، کمزوری اور گلے میں خراش کی شکایت کی۔سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے بتایا کہ اس بیمار ی کو ”ٹماٹو بخار“سے جانا جاتا ہے اور یہ کہ انفکیشن وائرل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں احتیاط اور آئسولیشن کے ساتھ ساتھ صفائی کی طرف خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تین سے پانچ سالہ بچوں میں یہ بیماری پائی جاتی ہیں اور اس بیماری میں مبتلا بچے کو ہوم آئسولیشن میں پانچ سے سات دنوں تک رکھنا لازمی ہوتا ہے تاکہ انفکیشن کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اْن کے مطابق گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ہلکا وائرل انفکیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ سبھی اضلاع میں محکمہ صحت کی ٹیموں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ سری نگر نے اس حوالے سے ایک ایڈوئزری جاری کی ہے۔محکمہ صحت کے ایک آفیسر نے بتایا کہ اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ درج ذیل اقدامات پر من وعن عمل کریں:
(۱) والدین اپنے بچوں کو ان علامات (بخار،منہ میں زخم، جلد پر خارش، گلے کی سوزش، چھوٹے سرخ دھبے اور چھالے)کے ساتھ سکول نہ بھیجیں۔
(۲)مندرجہ بالا علامات والے بچوں کو پانچ سے سات دنوں کے لئے الگ تھلگ رکھا جائے تاکہ دوسرے بچوں یا بڑوں کو انفکیشن نہ پھیلیں۔
(۳) کلاس رومز کے اندر اور آس پاس حفظان صحت کے اصولوں کو برقرار رکھیں اور تمام اساتذہ اور طلبا ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ سینٹی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
(۴)ضرورت پڑنے پر کلاس رومز کو سینٹی ٹائز کیا جانا چاہئے۔تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بچوں میں اس بیماری کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملیکارجن کھڑگے‘ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا کے عہدہ سے مستعفی

Next Post

جموں کشمیر میں عسکریت کا مکمل خاتمہ اور امن کی فضا قائم کرنے کیلئے کارورائیاں جاری: ڈی جی سی آر پی ایف

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
جموں کشمیر میں عسکریت کا مکمل خاتمہ اور امن کی فضا قائم کرنے کیلئے کارورائیاں جاری: ڈی جی سی آر پی ایف

جموں کشمیر میں عسکریت کا مکمل خاتمہ اور امن کی فضا قائم کرنے کیلئے کارورائیاں جاری: ڈی جی سی آر پی ایف

برکینا فاسو میں فوجی افسران نے اپنے ہی فوجی آمر کیخلاف بغاوت کردی

برکینا فاسو میں فوجی افسران نے اپنے ہی فوجی آمر کیخلاف بغاوت کردی

کانپور میں آگ کی ہولناک واردات، 25 افراد ہلاک

کانپور میں آگ کی ہولناک واردات، 25 افراد ہلاک

شوپیان میں جھڑپ شروع

شوپیان میں جھڑپ شروع

جموں و کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برف باری

جموں و کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر رواں موسم کی پہلی برف باری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »