امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ایس پی او جاوید احمد ڈار کو ضلع پولیس لائن پلوامہ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ضلع پلوامہ کے پنگلینہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کو ڈی پی ایل پلوامہ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ جاوید احمد ڈار کی عمر تقریباً 28 سالہ تھی۔ وہ بطور ایس پی او پولیس محمکہ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج دوپہر کے بعد ضلع کے پنگلینہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک سی آر پی اہلکار زخمی ہوا تھا۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ کے علاقے پنگلینہ میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ علاقہ کو محاصرہ میں لے کر کارروائی کی جا رہی ہے۔








