امت نیوز ڈیسک//
پولیس نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں لشکر طیبہ تنظیم کے ایک ہائبرڈ جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پ
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن زین پورہ کے دائرہ اختیار میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر شوپیاں پولیس نے 44RR اور CRPF 178BN کے ساتھ گشت کے دوران ایک ہائبرڈ جنگجو کو گرفتار کیا جو ہیفکھوری مالڈیرہ پر مشتبہ حالات میں گھوم رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ہائبرڈ جنگجو کی شناخت یاور احمد پڈرولد علی محمد پڈر ساکن ہیف زین پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک پستول کے ساتھ پستول میگزین اور 9 ایم ایم کیلیبر کے 12 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پکڑا گیا ہائبرڈ عسکریت پسند کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ پایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر نمبر 127/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ زین پورہ میں درج کی گئی ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔











