• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

فائل فوٹو

غیر مقامی ووٹرز کا اندراج استعمار کی علامت ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
12/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:سابق وزیر اعلٰی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں ضلع میں نئے ووٹرز کے اندراج پر کہا کہ مرکزی سرکار نے جموں ضلع سے سیٹلر کولونلزم کی شروعات کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تازہ حکمنانے کے مطابق غیر مقامی ووٹرز کے اندراج سے مرکزی سرکار نے جموں سے ‘سیٹلر کولونلزم’ شروع کیا ہے جس سے جموں کی ڈوگرہ تہذیب، روزگار اور تجارت کو بڑا دھچکا لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی اس سازش کو جس سے یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو مذہب اور خطوں کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، کو جموں وکشمیر کے لوگوں کو یکجا طور ناکام بنانا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز جموں ضلع کے مجسٹریٹ جو ضلع کے ڈپٹی الیکٹورل افسر بھی ہیں، نے ضلع کے تمام تحصیلداروں اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ ان تمام بے گھر افراد کو ووٹر فہرست میں درج کیا جائے جن کا کوئی شناختی دستاویز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد ضلع ووٹر فہرست میں درج کیے جاسکتے ہیں جو گزشتہ ایک برس سے جموں میں مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی میں جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل افسر ہردیش کمار سنگھ نے جموں میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں 25 لاکھ نئے ووٹز کا اندراج کیا جائے گا اور یو ٹی میں غیر مقامی افراد بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں قیام کی مدت یا ڈومیسائل سمیت ووٹنگ کے لیے غیر مقامی افراد پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ کوئی بھی جو جموں کشمیر میں پڑھائی، مزدوری، سکیورٹی کے مقاصد کے لیے آیا ہے وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ووٹ دے سکتا ہے۔

اس بیان پر سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جموں وکشمیر کے عوام کو بے اختیار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وہیں جموں صوبے کے سیاسی لیڈران جو بی جے پی کے مخالفین ہیں نے فاروق عبداللہ کی قیادت والی گپکار الائنس میں شامل ہوکر ان کی اس مسئلے پر حمایت کرکے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اس معاملے پر ایک کمیٹی بھی تشکیل کی ہے جو اس کے خلاف ایک منصوبہ تشکیل کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غیر ریاستی باشندوں کو جموں وکشمیر میں ووٹ کا حق دینا قبول نہیں: غلام نبی آزاد

Next Post

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں / رویندر رینا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
گذشتہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تو کشمیر میں ایسے حالات نہیں ہوتے: کویندر گپتا

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ حقوق دینا کوئی غیر قانونی کام نہیں / رویندر رینا

جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

بیئر فروخت کی منظوری کے خلاف متحدہ مجلس علما کا سخت ردعمل

بیئر فروخت کی منظوری کے خلاف متحدہ مجلس علما کا سخت ردعمل

علی محمد ماگرے نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

علی محمد ماگرے نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا

ای ڈی نے رانا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی

ای ڈی نے رانا ایوب کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »