امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) پلوامہ کے کئی علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ اس دوران علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔
وہیں دوسری جانب این آئی اے نے آج پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور دہلی-این سی آر خطے میں کئی مقامات پر چھاپے مارے تاکہ بھارت اور بیرون ملک مقیم عسکریت پسندوں، بدمعاشوں اور منشیات کے اسمگلروں کے درمیان ابھرتے ہوئے گٹھ جوڑ کو ختم کیا جا سکے۔









