• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر کے بالائی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری

کشمیر کے بالائی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری

by امت ڈیسک
20/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جمعرات شام تک میدانی علاقوں میں بارشوں جب کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی جس کے عین مطابق وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ بارشوں اور برفباری کے سبب سردی میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔ وہیں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمبرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباریضلع گاندربل کے معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ زوجیلا درے پر قریب چھ انچ برفباری درج کی گئی ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہیرپورہ اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں دو سے چار انچ برفباری ریکارڈ جمع ہوئی ہے۔ وہیں ضلع شوپیان کے پہاڑی علاقوں جن میں ہیرپورہ، پیر کی گلی، سکھ سراے، لال گلام اور مغل سراے شامل ہیں میں بھی تازہ برفباری جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

برفباری کے پیش نظر سرینگر – لداخ شاہراہ کو فی الحال احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے وہیں جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی مغل شاہراہ کو بھی برفباری کے پیش نظر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وادی کشمیر میں موسم میں آئی تبدیلی کے باعث سردی میں قدرے اضافہ ہوا ہے لوگوں نے سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے گرم ملبوسات زیب تن کئے ہوئے ہیں اور گرمی کے آلات با لخصوص روایتی کانگڑی کا بھی استعمال شروع کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ثناارشاد متو کی سفری پابندی سے امریکہ آگاہ ہے: امریکی محکمہ خارجہ

Next Post

ایس آئی بدعنوانی میں ملوث بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی ریمانڈ میں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
ایس آئی بدعنوانی میں ملوث بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی ریمانڈ میں

ایس آئی بدعنوانی میں ملوث بی ایس ایف کمانڈنٹ سی بی آئی ریمانڈ میں

رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان/محکمہ موسمیات

رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان/محکمہ موسمیات

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے بارے پی سی بی کے بیان پر بھارت کا سخت ردعمل

آئی سی سی ورلڈ کرکٹ کپ میں شرکت کے بارے پی سی بی کے بیان پر بھارت کا سخت ردعمل

چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں میڈیکل ایڈ سنٹر کا افتتاح کیا

چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں میڈیکل ایڈ سنٹر کا افتتاح کیا

جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔اب لوگوں کا انتظامیہ پر اعتمادبڑھ چکا ہے / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »