• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بڈگام میں ہیومن ٹریفکنگ گینگ کا پردہ فاش، تین گرفتار

بڈگام میں ہیومن ٹریفکنگ گینگ کا پردہ فاش، تین گرفتار

by امت ڈیسک
28/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس نے جمعہ کو 03 افراد کو گرفتار کرکے ہیومن اسمگلنگ کے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے ساتھ ہی 14 متاثرہ خواتین کو بچایا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع میں ہیومن اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کے بارے میں اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک پولیس ٹیم نے گاؤں دھولی پورہ میں ایک خاص مقام پر چھاپہ مارا اور 14 متاثرہ خواتین (بشمول کچھ نابالغوں) کو اس گروہ کے چنگل سے بچایا۔ زیادہ تر خواتین شمیم ​​احمد بٹ ولد عبدالرحمان بھٹ ساکن دھولی پورہ پھارتن کے گھر سے بازیاب کی گئی جبکہ دوسری ملحقہ مقامات سے برآمد کی گئی۔

پولیس بیان میں مزید کہا ہے کہ اس معاملے میں شمیم ​​احمد اور دیگر دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں شگفتہ زوجہ بشیر احمد وانی اور عصمت زوجہ شفیق احمد وانی دونوں ساکن دھولی پورہ پارتھن ہیں۔ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 370/2022 جو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کی گئی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ گرفتار شدہ 03 ملزمان ملک کے مختلف مقامات سے لڑکیوں کو منگوانے اور ضلع بڈگام سمیت وادی کے دیگر حصوں میں ان کا استحصال کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔دریں اثنا، بچائے گئے انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کو ناری نکیتن بحالی مرکز چاڈورہ منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی باز آباد کاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں ہومن ٹریفکنگ کا گروہ پہلے سے سرگرم ہے جو ملک کی مختلف ریاستوں سے نابالغ اور بالغ خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر وادی میں لاتے ہیں اور بعد میں یہاں مختلف اضلاع میں منہ مانگی رقم کے عوض انہیں بیچتے ہیں۔ ان خواتین کی شادیاں ان کشمیری مردوں کے ساتھ کی جاتی ہیں جو گنجے، بوڑھے، ناتواں غریب، کم شکل والے، دوسری یا تیسری شادی والے ہوتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فلو کی لہر 2022-2023 میں خاص طور پر جارحانہ ہو سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت

Next Post

گجر بکروال کا پہاڑی ریزرویشن کے خلاف احتجاجی مارچ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
گجر بکروال کا پہاڑی ریزرویشن کے خلاف احتجاجی مارچ

گجر بکروال کا پہاڑی ریزرویشن کے خلاف احتجاجی مارچ

انڈیگو فلائٹ میں ٹیک آف کے دوران لگی آگ، تمام مسافر محفوظ

انڈیگو فلائٹ میں ٹیک آف کے دوران لگی آگ، تمام مسافر محفوظ

راجستھان میں سرحد پر پاکستانی درانداز ہلاک

راجستھان میں سرحد پر پاکستانی درانداز ہلاک

سری نگر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

سری نگر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا / ناظم تعلیم کشمیر

موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا / ناظم تعلیم کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »