• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہوٹل انتظامیہ نے کوہلی سے مانگی معافی، ملازم کو کیا برطرف

ہوٹل انتظامیہ نے کوہلی سے مانگی معافی، ملازم کو کیا برطرف

by امت ڈیسک
31/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ایک بیان میں ہوٹل نے کہا کہ ہم مہمان (کوہلی) سے معذرت خواہ ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

کراؤن نے اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے ہیں۔
پرتھ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی میزبانی کرنے والے ہوٹل کراؤن پرتھ نے پیر کو وراٹ کوہلی کے کمرے میں گھسنے کے واقعہ کے لئے کنگ کوہلی سے معافی مانگی اور کہا کہ اس حرکت میں ملوث افراد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے.

ایک بیان میں ہوٹل نے کہا کہ ہم مہمان (کوہلی) سے معذرت خواہ ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے یہ رویہ قطعی طور پر قابل برداشت نہیں ہے اور یہ ہماری ٹیم کے ارکان اور کنٹراکٹرس کے لئے مقرر کردہ معیارات پر کھرا نہیں اترتا۔ کراؤن نے اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے ہیں۔ ملوث افراد کو کراؤن سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کراؤن تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے ساتھ تحقیقات کر رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرے گا کہ اس قسم کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

کوہلی اس وقت ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ایڈیلیڈ پہنچ چکے ہیں جہاں ہندوستان کا چہارشنبہ کو بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔ اپنے کمرے میں مبینہ گھسنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ یہ بہت خوفناک ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور پرجوش ہوتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ اس کی تعریف کی ہے، لیکن یہ ویڈیو بہت خوفناک ہے اور اس نے مجھے خوفزدہ کردیا۔

ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سوپر 12 میچ کے لئے یہاں کراؤن پرتھ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ ہونے پر ٹیم ایڈیلیڈ کے لئے روانہ ہو چکی تھی۔ ویڈیو میں ایک شخص کوہلی کے کمرے میں گھوم گھوم کر ان کا سامان دکھا رہا ہے اور ویڈیو میں لکھا ہے ‘ہوٹل میں کنگ کوہلی کا کمرہ’۔

کوہلی کی اہلیہ انوشکا نے کہا کہ کچھ واقعات کا تجربہ کیا ہے جہاں کچھ مداحوں نے ماضی میں بھی اس طرح کی حرکت کی ہے، لیکن یہ واقعی ایک غیر مہذب واقعہ ہے۔ یہ انسان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان دراندازوں کی پشت پناہی کر رہا ہے:دلباغ سنگھ

Next Post

برازیل کے صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست، بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا جیت گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
برازیل کے صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست، بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا جیت گئے

برازیل کے صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست، بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا جیت گئے

بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں سمجھا: مودی

بھارت کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا:مودی

امیت شاہ یکم اکتوبر سے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کریں گے

ملک کو تقسیم کرنے کی بھارت مخالف طاقتوں کی کوششوں کو ہر وقت ناکام بنایا/ امیت شاہ

نیوزی لینڈ دورے کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، عُمران مَلِک کو ملی جگہ

نیوزی لینڈ دورے کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، عُمران مَلِک کو ملی جگہ

اننت ناگ میں دل دہلا دینے والا واقعہ : ماں کے قتل کے الزام میں بیٹا، اسکا ساتھی گرفتار

اننت ناگ میں دل دہلا دینے والا واقعہ : ماں کے قتل کے الزام میں بیٹا، اسکا ساتھی گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »