• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت نے کبھی جنگ کو پہلا آپشن نہیں سمجھا: مودی

بھارت کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا:مودی

by امت ڈیسک
31/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر / بھارت کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دشمن بھارت کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ملک کو ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف ثابت قدم رہنا چاہئے۔ گجرات کے کیواڈیا میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے موربی پل گرنے کے واقعہ میں مرنے والوں کو یاد کیا اور جذباتی ہو گئے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ”میں کیواڈیا میں ہوں، لیکن میرا دل ان لوگوں کے لیے دکھتا ہے جو موربی پل گرنے کے سانحہ میں مر گئے“۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے لیے اس کا اتحاد کبھی بھی ضرورت نہیں رہا بلکہ اس کی انفرادیت رہی ہے۔ "ہمارے ملک کا یہ اتحاد ہمارے دشمنوں کے لیے چشم کشا رہا ہے۔ نہ صرف آج، بلکہ ہزاروں سالوں سے اور یہاں تک کہ ہماری غلامی کے دور میں بھی، تمام غیر ملکی حملہ آوروں نے اس اتحاد کو توڑنے کے لیے جو کچھ کرنا چاہا، کیا۔انہوں نے کہا ”اس طویل عرصے میں جو زہر پھیلایا گیا، آج اس کی وجہ سے ملک کو مسائل کا سامنا ہے۔ ہم نے ملک کی تقسیم اور دشمنوں کو اس کا فائدہ اٹھاتے دیکھا“۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ وہ طاقتیں اب بھی رائج ہیں، وہ ملک کے لوگوں کو ذات پات، علاقے، زبان کے نام پر لڑانا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ تاریخ کو بھی اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے“۔مودی نے کہا”ہمیں نوٹ کرنا چاہیے کہ یہ قوتیں صرف باہر سے ہماری جانی پہچانی دشمن نہیں ہیں، بلکہ کئی بار یہ (دشمن) غلامانہ ذہنیت کی شکل میں ہمارے اندر بھی داخل ہوتی ہے،“انہوں نے مزید کہا ”ہمیں اس ملک کے بیٹے کی حیثیت سے انہیں جواب دینا ہے، ہمیں ایک رہنا ہے۔“

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

برازیل کے صدارتی انتخابات میں صدر کو شکست، بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا جیت گئے

Next Post

ملک کو تقسیم کرنے کی بھارت مخالف طاقتوں کی کوششوں کو ہر وقت ناکام بنایا/ امیت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
امیت شاہ یکم اکتوبر سے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کریں گے

ملک کو تقسیم کرنے کی بھارت مخالف طاقتوں کی کوششوں کو ہر وقت ناکام بنایا/ امیت شاہ

نیوزی لینڈ دورے کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، عُمران مَلِک کو ملی جگہ

نیوزی لینڈ دورے کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، عُمران مَلِک کو ملی جگہ

اننت ناگ میں دل دہلا دینے والا واقعہ : ماں کے قتل کے الزام میں بیٹا، اسکا ساتھی گرفتار

اننت ناگ میں دل دہلا دینے والا واقعہ : ماں کے قتل کے الزام میں بیٹا، اسکا ساتھی گرفتار

کشمیر میں سکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر: جی اوسی

کشمیر میں سکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر: جی اوسی

سرینگر لیہہ شاہراہ سواریوں کی آمد و رفت کے لئے بند

سرینگر لیہہ شاہراہ سواریوں کی آمد و رفت کے لئے بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »