امت نیوز ڈیسک //
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب نامعلوم شخص نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
گوجوانوالہ میں عمران خان کا کنٹینر جوں ہی وزیر آباد پہنچا تو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سینر صحافی حامد میر کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
کنٹینر سے اعلانات کیے جا رہے ہیں عمران خان خیریت سے ہیں اور انہیں گاڑی میں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔











