امت نیوز ڈیسک //
نیشنل کانفرنس کے سر براہ فاروق عبد اللہ نے ہفتہ کو کہا کہ جناح اُن کے والد شیخ عبداللہ سے ملنے آئے تھے لیکن بعد میں نے ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی پارٹی نےکبھی پاکستان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
جموں و کشمیر کے اکھنور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، فاروق عبد اللہ نے کہا، ”ہم نے کبھی پاکستان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔ جناح میرے والد سے ملنے آئے تھے لیکن ہم نے ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ ہمیں اس کی خوشی ہے ، پاکستان میں لوگ با اختیار نہیں ہیں”۔ انہوں نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔ جموں و کشمیر کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وعدے ایک گور نر پورے نہیں کر سکتا اس لئے انتخابات اہم ہیں۔
فاروق نے مزید کہا، ہم سے یہاں 50 ہزار نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ کہاں ہیں ؟ ہمارے ڈاکٹر، نرسیں، پیرا میڈیکل سٹاف اور ہمارے بچے سب بے روزگار ہیں۔ یہ کوئی گورنر نہیں کر سکتا، آپ اسے جوابدہ نہیں ٹھرا سکتے۔ انتخابات اہم ہیں”۔ عبد اللہ نے اپنی تقریر میں مذہب کے بارے میں بھی بات کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے ہند و خطرے میں ہیں’ کے ریمارکس کا شکار نہ ہوں۔











