امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے ہفتہ کو گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم خاتون آئی پی ایس افسر کو جموں و کشمیر پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایڈ منسٹریشن کے طور پر تعینات کیا ہے۔
ایک حکم نامے کے مطابق سارہ رضوی کو جموں و کشمیر پولیس ہیڈ کوارٹر میں ڈی آئی جی ایڈ منسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔ آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، انتظامیہ کے مفاد میں، سارہ رضوی، آئی پی ایس (2008:RR)، جو پوسٹنگ کے احکامات کی منتظر تھیں ، کو اس طرح ڈ پٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ایڈ منسٹریشن)، پولیس ہیڈ کوارٹر، جموں و کشمیر ایک دستیاب اسامی پر ، فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے”۔











