• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عاصم منیر کو پاکستان کا اگلا آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ

عاصم منیر کو پاکستان کا اگلا آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ

by امت ڈیسک
24/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو موجودہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ نیا آرمی چیف منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے اس اہم تقرری پر جاری تعطل کا خاتمہ ہو گیا۔ 61 سالہ قمر باجوہ تین سال کی توسیع کے بعد 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایک اور توسیع کے حصول کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ، بشکریہ ٹویٹرڈان اخبار کے مطابق دونوں افسران کو فور اسٹار جنرلز کے عہدے پر بھی ترقی دی گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقرریوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی ایڈوائس، صدر عارف علوی کو بھجوا دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام معاملات قانون اور آئین کے مطابق طے پا گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے سیاسی عینک سے دیکھنے سے گریز کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ان تقرریوں کو متنازع نہیں بنائیں گے اور وزیراعظم کے مشورے کی توثیق کریں گے۔ وزیر دفاع نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صدر کو وزیراعظم کے مشورے کی توثیق کرنی چاہیے تاکہ تنازع پیدا نہ ہو۔ اس سے ہمارے ملک اور معیشت کو پٹری پر لانے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ایڈوائس صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے۔ اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازع۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹویٹ، بشکریہ ٹویٹرواضح رہے کہ جنرل قمر باجوہ کے جانشین کی تقرری میں غیر معمولی دلچسپی رہی ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کا تعلق فوج میں کمان کی تبدیلی سے ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں جمع ہوں، اس سے دو روز قبل جنرل باجوہ نئے آرمی چیف کو عہدہ سونپیں۔جنرل عاصم منیر کا کریئر: جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر گزشتہ دور حکومت میں ڈی جی آئی ایس آئی رہ چکے ہیں اور وہ اس وقت جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر تعینات ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کور کمانڈر راولپنڈی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز سے آنے والی سمری میں جنرل عاصم منیر کا نام سینیئرٹی لسٹ میں پہلے نمبر اور ساحر شمشاد کا نام دوسرے نمبر پر تھا۔

جنرل ساحر شمشاد کا کریئر: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے۔ وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے دور میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز رہے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشز کی نگرانی کی جبکہ وہ انٹر افغان مذاکرات کرنے والے کوآرڈیلیٹرل کوآرڈینیشن گروپ میں شامل تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت، بلتستان اصلاحات کمیٹی کے بھی رکن رہ چکے ہیں اور بطور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر تعینات رہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں کونسلروں کی اہلیت کے سلسلہ میں قرار داد منظور

Next Post

روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت 23 دسمبر کو ہوگی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت 23 دسمبر کو ہوگی

روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت 23 دسمبر کو ہوگی

صحافیوں کو آن لائن دھمکی :  وادی میں کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپے

صحافیوں کو آن لائن دھمکی : وادی میں کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپے

جامع مسجد میں اکیلی لڑکی کے داخلے پر پابندی کے خلاف خواتین کمیشن کا شاہی امام کو نوٹس

جامع مسجد میں اکیلی لڑکی کے داخلے پر پابندی کے خلاف خواتین کمیشن کا شاہی امام کو نوٹس

جامع مسجد میں تنہا خاتون کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹادی گئی

جامع مسجد میں تنہا خاتون کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹادی گئی

دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کی جڑیں کافی گہری ،ہم انہیں اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنے وعد ے پر کار بند / امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »