• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہندوستان میں کل سے ’ڈیجیٹل روپی‘ کی ہوگی شروعات، آئیے جانتے ہیں اس کے نقصانات اور فائدے

ہندوستان میں کل سے ’ڈیجیٹل روپی‘ کی ہوگی شروعات، آئیے جانتے ہیں اس کے نقصانات اور فائدے

by امت ڈیسک
30/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہندوستان میں کل یعنی یکم دسمبر سے ڈیجیٹل کرنسی (ڈیجیٹل روپی) کی شروعات ہو جائے گی۔ یکم نومبر کو آر بی آئی نے ہول سیل ٹرانزیکشن کے لیے ڈیجیٹل روپیہ لانچ کیا تھا، اور اب سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی ریٹیل استعمال کے لیے لانچ کرے گا۔ ایسے میں لوگوں میں اس بات کو لے کر تجسس دیکھنے کو مل رہا ہے کہ آخر یہ ڈیجیٹل روپیہ کیا ہے، اور اس کا استعمال کس طرح کیا جائے گا؟ سبھی اس کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں جاننے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ آئیے یہاں جانتے ہیں ان سبھی سوالات کے جواب۔

ڈیجیٹل روپیہ ایک ڈیجیٹل ٹوکن کی طرح کام کرے گا۔ مطلب یہ ہے کہ ڈیجیٹل روپیہ آر بی آئی کی طرف سے جاری کیے جانے والے کرنسی نوٹ کی ڈیجیٹل شکل ہے۔ اس کا استعمال کرنسی کی طرح ہی لین دین میں کیا جائے گا۔ آر بی آئی کے مطابق ای-روپی کا ڈسٹریبیوشن بینکوں کے ذریعہ ہوگا۔

آر بی آئی کے مطابق ڈیجیٹل روپیہ ایک پیمنٹ کا ذریعہ ہے، جو سبھی شہری، بزنس، حکومت اور دیگر لوگوں کے لیے ایک لیگل ٹنڈر ہوگا۔ اس کی قدر سیف اسٹور والے لیگل ٹنڈر نوٹ یعنی موجودہ کرنسی کے برار ہی ہوگی۔

ڈیجیٹل روپیہ ریٹیل استعمال کے لیے ہوگا لانچ

آر بی آئی کے مطابق ریٹیل ڈیجیٹل روپیہ کے پائلٹ پروجیکٹ کے دوران اس کے ڈسٹریبیوشن اور استعمال کے پورے عمل کی ٹیسٹنگ ہوگی۔ جانکاری کے مطابق شروعات میں ریٹیل ڈیجیٹل روپیہ کا رول آؤٹ کچھ منتخب لوکیشنز پر ہی کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل روپیہ کا استعمال عام آدمی کیسے کرے گا؟

اب سوال یہ ہے کہ عام آدمی ڈیجیٹل روپیہ کا استعمال کیسے کر پائے گا۔ ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعہ سے ’پرسن ٹو پرسن‘ یا ’پرسن ٹو مرچینٹ‘ کے درمیان لین دین کیا جا سکے گا۔ یہاں تک کہ لوگ موبائل والیٹ سے بھی ڈیجیٹل روپیہ سے لین دین کر سکیں گے۔ کیو آر کوڈ اسکین کر کے بھی اس سے پیمنٹ کیا جا سکے گا۔

ڈیجیٹل روپیہ کے فائدے کیا ہیں؟

ایسا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ڈیجیٹل روپیہ ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد کرے گا۔ اس کے لانچ ہونے سے لوگوں کو اپنے پاس نقد رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس میں موبائل والیٹ کی طرح ہی اس سے پیمنٹ کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ ڈیجیٹل روپیہ کو بینک منی اور نقد میں آسانی سے بدلا جا سکے گا۔ بیرون ممالک میں پیسے ٹرانسفر کی لاگت میں کمی آئے گی۔ ای-روپی بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے بھی کام کرے گا۔

اب سوال یہ ہے کہ ڈیجیٹل روپیہ کا نقصان کیا ہے؟ اس سے پیسے کے لین دین سے متعلق پرائیویسی تقریباً ختم ہو جائے گا۔ نقد کی لین دین میں پہچان خفیہ رہتی ہے، لیکن ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پر حکومت کی نظر رہے گی۔ ساتھ ہی ای-روپی پر کوئی سود بھی نہیں لگے گا۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ اگر ڈیجیٹل روپیہ پر سود دیا گیا تو یہ کرنسی مارکیٹ میں عدم استحکام لا سکتی ہے۔ لوگ اپنے سیونگ اکاؤنٹ سے پیسے نکال کر اسے ڈیجیٹل کرنسی میں بدلنا شروع کر دیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پورے ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا وقت آ گیا ہے: راجناتھ سنگھ

Next Post

گجرات اسمبلی انتخاب: ’مجھے نہیں لگتا کہ عآپ ایک بھی سیٹ جیت پائے گی‘، امت شاہ کا دعویٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
گجرات اسمبلی انتخاب: ’مجھے نہیں لگتا کہ عآپ ایک بھی سیٹ جیت پائے گی‘، امت شاہ کا دعویٰ

گجرات اسمبلی انتخاب: ’مجھے نہیں لگتا کہ عآپ ایک بھی سیٹ جیت پائے گی‘، امت شاہ کا دعویٰ

سب انسپکٹر بھرتی عمل :جموں ، کشمیر ، پٹھانکوٹ اور کرنال سمیت مزید سات مقامات پر تلاشیاں

جموں اور سانبہ میں مختلف مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

وزیراعظم مودی کو ’راون‘ قراردینے پر بی جے پی کھرگے پر سخت برہم

وزیراعظم مودی کو ’راون‘ قراردینے پر بی جے پی کھرگے پر سخت برہم

جموں میں رشوت خوری کے الزام میں پولیس افسر معطل

جموں میں رشوت خوری کے الزام میں پولیس افسر معطل

سینئر صحافی رویش کمار نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دیا

سینئر صحافی رویش کمار نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »