امت نیوز ڈیسک //
کرائم برانچ کشمیر کے اکنامک آفینس ونگ نے جمعہ کو دھوکہ دہی اور جعلی چیک سے متعلق ایک معاملے میں دو ملزمین کے خلاف سری نگر کی عدالت میں چالان پیش کیا۔
خبر رساں ایجنسی ۔ کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطاق ، ای اوڈ بلیو نے عبدالرشید بٹ اور ان کی بیٹی رفعت راشد ساکنہ ہری سنگھ ہائی سٹریٹ سری نگر کے خلاف آرپی سی کی دفعات 120،471،468،467،420 بی کے تحت درجمقدمہ FIR نمبر 10/2018 میں 13 ویں فائنانس سری نگر کی عدالت کے سامنے چالان پیش کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر بینک برانچ ہیڈ ہری سنگھ ہائی سٹریٹ سری نگر کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ایک جعلی چیک متعلقہ بینک کے حکام کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور بعد میں اسے بینک میں جمع کر دیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے ، "فوری مقدمہ پولیس تھانہ کرائم برانچ کشمیر اب اکنامک آفنس ونگ ، کرائم برانچ کشمیر میں درج کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا ہے کہ ملزمان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چیک کی رقم کو اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کرنے میں دھوکہ دہی سے کامیاب ہوئے”۔










