امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعے کی صبح ایک نامعلوم گاڑی نے تین طالب علموں کو ٹکر ماری جس وجہ سے تینوں زخمی ہوئے اور انہیں علاج و معالجہ کی خاطر نزد یکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھانہ کھن سوپور میں جمعے کی صبح ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین طالب علم زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا۔
زخمیوں کی شناخت آٹھ سالہ سالک نبی ڈار ، آٹھ سالہ تنزیلہ اور ایمن کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے نامعلوم گاڑی کی تلاش
شروع کی۔









