• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی لیڈر نے ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ سے مندروں میں بھجن–کیرتن کا بندوبست کرنے کو کہا

بی جے پی لیڈر نے ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ سے مندروں میں بھجن–کیرتن کا بندوبست کرنے کو کہا

by امت ڈیسک
14/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور ایم پی وریندر سنگھ مست نے ضلع حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ مندروں میں بھجن–کیرتن کا انتظام کریں اور موسیقی کے آلات کا بندوبست کریں اور اس کے لیے ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ کا استعمال کیا جائے۔ضلع انفارمیشن ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ بلیا کے ایم پی مست نے ہدایت دی ہے کہ بلیا میونسپل کونسل علاقے میں تمام چھوٹے–بڑے مندروں کا سروے کرایا جائے اور وہاں بھجن–کیرتن اور موسیقی کے آلات کا بندوبست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھجن-کیرتن اور موسیقی کے آلات کے بندوبست میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ایم پی ڈیولپمنٹ فنڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایم پی نے اتوار کو میونسپل ایگزیکٹو آفیسر ستیہ پرکاش سنگھ کو اس سلسلے میں ہدایات دی ہیں۔

خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیامنٹ نے کہا، ‘بلیا ایک روحانی شہر ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت بھرگو کوریڈور کی تعمیر کروا رہی ہے۔ بلیا کے قدیم مندروں میں روایتی بھجن کیرتن اور موسیقی کے آلات کے اہتمام سے روحانیت پیدا ہوگی۔غورطلب ہے کہ ممبرس آف پارلیامنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس) کے تحت ہر ایم پی کے پاس اپنے انتخابی حلقے میں سالانہ 5 کروڑ روپے کے کاموں کے لیے کے ضلع کلکٹر کو مشورہ دینےکا اختیار ہوتا ہے۔راجیہ سبھا ممبر ریاست کے ایک یا ایک سے زیادہ اضلاع میں کام کی سفارش کر سکتے ہیں جہاں سے وہ منتخب ہوئے ہیں۔لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے نامزد ممبران اس اسکیم کے تحت اپنی پسند کے کام کے نفاذ کے لیے ملک کی کسی ایک ریاست سے ایک یا زیادہ اضلاع کا انتخاب کر سکتے ہیں۔عام طور پر، سرکاری رقم کمیونٹی کے لیے سڑکوں، اسکولوں اور ہیلتھ کلینک جیسی سہولیات کی تعمیر کے لیے استعمال کی جانی چاہیے۔ تاہم، پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستان میں ترقی کے بجائے مذہب پر زیادہ توجہ دینے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔مثال کے طور پر ایودھیا میں رام مندر 1800 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف، ہندوستان میں فی 1000 افراد پر ہسپتالوں کے بستروں کی تعداد صرف 0.5 ہے، جو بنگلہ دیش سے بھی کم ہے۔مست اس وقت چوتھی بار لوک سبھا کے رکن ہیں اور اس سے قبل بی جے پی کے کسان مورچہ (کسان ونگ) کے صدر تھے۔میونسپل ایگزیکٹو آفیسر ستیہ پرکاش سنگھ نے سوموار کو بتایا کہ میونسپل کارکنوں کی ٹیم کے ذریعہ مندروں کے سروے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ضلع مجسٹریٹ سومیا اگروال نے کہا کہ بلیا کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کی پہل کی جا رہی ہے اور پانچ قدیم مندروں کی تزئین و آرائش کے لیے ڈی پی آر حکومت کو بھیجا گیا ہے۔(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت‘ مہنگائی مزید گھٹائے گی:نرملا سیتارمن

Next Post

اراضی قوانین میں تبدیلی لوگوں کو فائدہ پہنچانا : ایل جی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
Next Post
جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاوں سے گزرنا ہے: لفٹینٹ گورنر

اراضی قوانین میں تبدیلی لوگوں کو فائدہ پہنچانا : ایل جی

لینڈ گرانٹ رولز لوگوں کو بے اختیار کرنے کی پالیسی:  محبوبہ مفتی

لینڈ گرانٹ رولز لوگوں کو بے اختیار کرنے کی پالیسی: محبوبہ مفتی

تین برسوں میں نو کشمیری پنڈت ہلاک: وزارت داخلہ

تین برسوں میں نو کشمیری پنڈت ہلاک: وزارت داخلہ

جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

اراضی قوانین ترقی میں رکاوٹ تھے، ایل جی منوج سنہا

حکومت کی نئی اراضی پالیسی کشمیریوں کو غیر بنانے کی ایک کوشش:سجاد لون

حکومت کی نئی اراضی پالیسی کشمیریوں کو غیر بنانے کی ایک کوشش:سجاد لون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »