• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹی آر ایف نے اٹھارہ بی جے پی لیڈران کی ’ہِٹ لسٹ‘ جاری کی

ٹی آر ایف نے اٹھارہ بی جے پی لیڈران کی ’ہِٹ لسٹ‘ جاری کی

by امت ڈیسک
23/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):صحافیوں اور کشمیری پنڈتوں کی فہرست کے بعد دی رزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نے وادی کشمیر میں سرگرم بی جے پی کے 18 لیڈران کی ہٹ لسٹ بھی جاری کی ہے۔ سماجی رابطہ گاہ اور ٹیلیگرام ایپ پر جاری کردہ اس لسٹ میں ان لیڈران کا نام ہیں جو شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور کپوارہ اضلاع میں سرگرم ہیں۔ ان میں ایک کشمیری ہندو خاتون اور دو کا تعلق سکھ برادری سے ہے اور باقی تمام کشمیری مسلمان ہیں۔ فہرست میں سبھی لیڈران کے نام، رہائشی علاقوں کی تفاصیل اور ٹیلی فون نمبر دیے گئے ہیں۔

ٹی آر ایف نے لسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ لوگ ’’کشمیریوں کی قربانیوں کا سودا کر رہے ہیں۔‘‘ وہی پولیس کا کہنا ہے کہ ’’لسٹ سامنے آنے کے بعد تمام بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کی سیکورٹی بڑھا دی گی ہے۔‘‘

دریں اثنا، سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے بی جے پی لیڈروں کو دھمکیاں جاری کرنے پر ٹی آر ایف کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس طرح کے ہتھکنڈے قوم پرست لوگوں کے خلاف کام نہیں کریں گے کیونکہ یہ ہمیشہ ان اداروں کے نشانے پر رہتے ہیں جو وادی میں امن و امان کے خلاف ہیں۔‘‘

ٹی آر ایف کے خلاف جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند تنظیم کشمیر خطے میں قوم پرست قیادت کو امن کے اقدامات کو پٹری سے اتارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے لیکن یہ اس حقیقت سے ناواقف ہے کہ بی جے پی قیادت امن کے قیام کے لیے کام کرتی رہے گی اور خطے میں زبردست ترقی آئے گی۔انہوں نے انتظامیہ سے ان لیڈروں کو بھی مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کو کہا ہے جن کے نام ٹی آر ایف کے ذریعہ جاری کردہ ہٹ لسٹ میں شامل ہیں کیونکہ ان لوگوں میں اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے جو خطے میں معمولات اور امن کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں جو قوم کو ترجیح دیتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری پنڈت کبھی کشمیر نہیں آئیں گے: فاروق عبداللہ

Next Post

جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج

جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج

آئی پی ایل نیلامی: سیم کرن بنے تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی، پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا

آئی پی ایل نیلامی: سیم کرن بنے تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی، پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا

عمران خان کی سابق اہلیہ نے تیسری شادی کر لی

عمران خان کی سابق اہلیہ نے تیسری شادی کر لی

غلام نبی آزاد سے پدم بھوشن ایوارڈ واپس لیا جائے:  وقار رسول وانی

غلام نبی آزاد سے پدم بھوشن ایوارڈ واپس لیا جائے: وقار رسول وانی

روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت 23 جنوری کو مقرر

روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت 23 جنوری کو مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »