امت نیوز ڈیسک //
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ وہ عمران خان کی دوسری بیوی تھیں لیکن ان کا رشتہ زیادہ نہیں چلا تھا اور پھر دونوں الگ ہو گئے تھے۔ بعد ازاں عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ مانیکا سے کر لی تھی۔ عمران خان سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد سے ہی ریحان خان نے ان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پیشہ سے صحافی ریحام خان کی تازہ شادی بھی تیسری شادی ہے۔ عمران خان کے ساتھ ان کی دوسری شادی ہوئی تھی۔ تازہ شادی کے بارے میں ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کو جانکاری دی ہے۔ انھوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ہے ’جسٹ میریڈ‘۔ حالانکہ یہ جانکاری انھوں نے دی ہے کہ ان کے شوہر کا نام کیا ہے، یا پھر ان کا تعلق کس شعبہ سے ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہی ریحام خان ایک تقریب میں بطور مہمان دکھائی دی تھیں۔ وہاں انھوں نے ’پھر سے پیار حاصل کرنے‘ کا تذکرہ کیا تھا۔ انھوں نے بتایا تھا کہ وہ دو ناکام شادیوں کا تجربہ کر چکی ہیں، اور اب انھوں نے ایک بار پھر تیسری شادی کرنے کی خبر شیئر کر ظاہر کر دیا ہے کہ وہ دو ناکامیوں کے بعد ایک بار پھر ہمت و حوصلہ کے ساتھ ازدواجی زندگی شروع کر رہی ہیں۔