• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کسانوں کی دس ماہ کی ایجی ٹیشن رنگ لائی، تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے گا: وزیراعظم نریندر مودی

کسانوں کی دس ماہ کی ایجی ٹیشن رنگ لائی، تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے گا: وزیراعظم نریندر مودی

کانگریس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور لیڈران نے کسانوں کو مبارکباد دی اور اسے ان کی جیت قراردیا

by امت ڈیسک
19/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی)  کسانوں کی ایجی ٹیشن کے دس ماہ بعد مرکزی سرکار  نے متنازعہ قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور کم از کم امدادی قیمت اور زیرو بجٹ فارمنگ کی سفارش کرنے کے لیے ایک کثیر جہتی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ ادھر کانگریس کے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کسانوں کو مبارکباد دی ہے ۔اس دوران دیگر مختلف سیاسی جماعتوں اور لیڈران نے کسانوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسانوںکی جانب سے چلائی جارہی پُرامن تحریک کی جیت ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور زیرو بجٹ فارمنگ کی سفارش کرنے کے لیے ایک کثیر جہتی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے یہ تینوں زرعی قوانین لائے تھے۔ کافی عرصے سے اس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کسان بھلے ہی تعداد کم ہو، انہوں نے اس کی مخالفت کی۔ غالباً یہ ہمارے عزم کی کمی تھی کہ ہم انہیں ان تینوں قوانین کے بارے میں سمجھا نہ کر سکے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا عمل پارلیمنٹ کے اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔ خیال رہے پارلیمنٹ کا اجلاس 29 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی  نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج چھوڑ کر اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔ وزیر اعظم  نے کہا کہ ایم ایس پی پر انتخاب کے لیے کمیٹی میں مرکزی حکومت کے نمائندوں کے علاوہ ریاستی حکومتوں، کسان تنظیموں، زرعی ماہرین اور زرعی ماہرین اقتصادیات رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں اور دیہی لوگوں کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کرتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ کسانوں کی کئی تنظیموں نے دہلی کی سرحدوں پر مورچے بنارکھے ہیں اور ان کے احتجاج کو تقریباً ایک سال ہونے والا ہے۔ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چنی نے زرعی قوانین کی واپسی کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کو تاخیر سے لیا گیا مگر خوش آئند فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتجاج کے دوران ریاست اور کسانوں کو ہونے والے جانی و مالی نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے۔

دریں اثناءکسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ "تحریک ختم نہیں ہو رہی۔ آپ سے یہ کس نے کہا کہ تحریک ختم ہو رہی ہے؟ یہ جاری رہے گی، سنیوکت کسان مورچہ کی 9 ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی آج میٹنگ کرنے جا رہی ہے۔ ہم قانونی پہلوﺅں پر غور کریں گے اور جو بھی فیصلہ ہوگا پریس کانفرنس کے ذریعے اس کی اطلاع دی جائے گی۔” ٹکیت نے مزید کہا کہ حکومت نے ابھی قوانین واپس لینے کا صرف اعلان کیا ہے، اس کے لئے انہیں پارلیمنٹ میں جانا ہوگا۔ اب ایم ایس پی کے حوالہ سے قانون سازی بھی ایک مسئلہ ہے۔ کمیٹی حکومت سے تمام مسائل پر بات چیت کرے گی۔ بعد میں سنیوکت کسان موچہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، "ہم تین کسان مخالف قوانین کو واپس لینے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کرتے ہیں۔ پارلیمانی کارروائی کے ذریعے اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے تک ہم انتظار کریں گے۔ اگر یہ ہوتا ہے تو یہ ایک سال سے جدوجہد کر رہے کسانوں کے لئے بڑی فتح ہوگی۔” اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھلے ہی تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے لیکن کسان اپنی تحریک کو جلدبازی میں واپس لینے کے موڈ میں نہیں ہے۔ لیکن زرعی قوانین کی واپسی پر غازی پور بارڈر پر جشن منایا جا رہا ہے۔ تین قوانین کی خوشی میں یہاں لوگوں میں جلیبی تقسیم کی جا رہی ہے۔

دریں اثناءکانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے زرعی قوانین کی واپسی کو کسانوں کی جیت قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کسانوں کی جیت ہے جو کافی دنوں سے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے، 700 سے زیادہ کسانوں کی موت ہو گئی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ مرکز احساس جرم کا شکار ہے۔ لیکن اس دوران کسانوں کو جن مشکلات کا سامنا رہا اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ ہم ان مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ ادھر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ جموں میں گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہاکہ لوگوں کی رائے کا احترام کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ منوج سنہا نے پرکاش پرو کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو پر لوگوں کو مبارکبادپیش کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات ہائی کورٹ جج کے ذریعے ہونی چاہئے: غلام احمدمیر

Next Post

کشمیر میں سردی کا زور برابر جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
آسمان ابر الود اور خشک موسم، وادی کشمیر پھر شدید سردی کی لپیٹ میں، اہلیان وادی مشکلات کے شکار

کشمیر میں سردی کا زور برابر جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

دسویں اور بارہویں جماعت امتحانا ت : جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے گائیڈ لائینز جاری

کورونا گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کے بیچ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع

کولگام تصادم: چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعوی

کولگام تصادم: ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

محبوبہ مفتی کا آر ایس ایس اور بی جے پی سے متعلق بڑا بیان

لیفٹیننٹ گورنر کو حیدر پورہ واقعے کی ذمہ داری لینی چاہئے: محبوبہ مفتی

انجمن شرعی شیعیان کا وفد حیدر پورہ سانحہ کے مقتولین کے گھر گیا

انجمن شرعی شیعیان کا وفد حیدر پورہ سانحہ کے مقتولین کے گھر گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »