• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوم جمہوریہ:سرینگر میں جگہ جگہ تلاشیاں، کئ موٹر سائیکل ضبط

یوم جمہوریہ:سرینگر میں جگہ جگہ تلاشیاں، کئ موٹر سائیکل ضبط

by امت ڈیسک
19/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
یوم جمہوریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں بالعموم جبکہ گرمائی دار لحکومت سری نگر میں بالخصوص سیکورٹی فورسز کی جانب سے جو کسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ شہر سری نگر کے قلب لالچوک میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پچھلے تین روز سے موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے سری نگر میں مختلف مقامات بالخصوص سیول لائنز میں متعدد جگہوں پر نا کے بٹھائے ہیں جہاں گاڑیوں اور ان میں سوار مسافروں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ یو این آئی کے ایک نامہ نگار جس نے جمعرات کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات بالخصوص لالچوک، ایم اے روڑ ، قمر واری، عید گاہ، سکہ ڈافر ، کا کہ سرائے، بڈشاہ چوک، پارمپورہ اور منور آبا میں چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان چیک پوائنٹس پر تعینات سیکورٹی فورس اہلکار گاڑیوں بالخصوص دو پہیہ موٹر گاڑیوں ( موٹر سائیکلوں ) کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔نامہ نگار نے بتایا کہ بعض ناکوں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے مختلف اضلاع کو سری نگر سے جوڑنے والی سڑکوں پر بھی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ ان ناکوں پر بالخصوص موٹر سائیکلوں کو روکا جاتا ہے اور ان کے کاغذات چیک کرنے کے علاوہ ان کو چلانے والوں سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔ دریں اثنا پائین شہر کے خانیار، نوہٹہ ، گوجواره، حول، صراف کدل، بهوری کدل، راجوری کدل علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جارہی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ شام کے اوقات میں پائین شہر کے حساس علاقوں میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر گاڑیوں اور راہگیروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں پچھلے کئی روز سے سری نگر میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دو پہیہ موٹر گاڑیوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے دو پہیہ موٹر گاڑیوں کو تحویل میں لینے کا سلسلہ دراز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح، دوپہر اور بعد سہ پہر شہر سری نگر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکار ناکہ لگا کر موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے رہےہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھارتی فضائیہ فورس کا کرگل سے سری نگر اور جموں کورئیر سروس کا آغاز

Next Post

سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو پر تین روزہ ملٹی میڈیا نمائش کپواڑہ میں اختتام پذیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو پر تین روزہ ملٹی میڈیا نمائش کپواڑہ میں اختتام پذیر

سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو پر تین روزہ ملٹی میڈیا نمائش کپواڑہ میں اختتام پذیر

معروف عالم دین مفتی عبدالغنی الازہری انتقال کر گئے

معروف عالم دین مفتی عبدالغنی الازہری انتقال کر گئے

سرکاری زمینوں پر قبضہ چھڑانے کا معاملہ: عام آدمی اور غریب لوگوں سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی: منوج سنہا

سرکاری زمینوں پر قبضہ چھڑانے کا معاملہ: عام آدمی اور غریب لوگوں سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی: منوج سنہا

لکھنپور میں فاروق عبداللہ نے راہل گاندھی کا استقبال کیا

لکھنپور میں فاروق عبداللہ نے راہل گاندھی کا استقبال کیا

اعلان جاری ہے …پر ایک طائرانہ نظر

اعلان جاری ہے ...پر ایک طائرانہ نظر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »