امت نیوز ڈیسک //
جموں:بھارت جوڑو یاترا آج جموں و کشمیر کے سرمائی داراحکومت جموں داخل ہوگی۔ اس بیچ نیشنل کانفرنس کے سربرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سینیئر لیڈارن اور پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ جموں سے لکھن پور کی اور روانہ ہوئے تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لکھن پور میں راہل گاندھی کا استقبال کیا۔
واضح رہے راہل گاندھی جموں وہ کئی ایک مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔ جموں کے ستواری علاقے میں بھی راہل گاندھی کا عوامی ریلی سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سپیشل کمانڈوز (ایس پی جی) کو تعینات کیا گیا ہے ۔