• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگنی ویر اسکیم بھارتی فوج کو کمزور کر رہی ہے: راہل گاندھی

اگنی ویر اسکیم بھارتی فوج کو کمزور کر رہی ہے: راہل گاندھی

by امت ڈیسک
24/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگنی ویر اسکیم بھارتی فوج کو کمزور کر رہی ہے اور ملک بھر میں بے روزگاری کئی گنا بڑھ گئی ہے، جس کی شرح جموں میں سب سے زیادہ ہے۔ راہل گاندھی جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے جموں ضلع میں داخل ہونے کے بعد پیر کو یہاں ستواری چوک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ راہل نے بعد میں سینئر لیڈروں کے ساتھ شری رگھوناتھ مندر میں پوجا کی۔ جموں کے دورے کے دوران کئی وفود نے ملاقات کی اور سبھی نے مختلف مسائل اٹھائے۔ انہوں نے جلسہ عام سے کہا کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر میں ریاست کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں نے بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ جموں میں بے روزگاری کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ جموں کے لوگوں کے پاس پہلے ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کا آپشن تھا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگنی ویر اسکیم شروع کی جس سے بھارت فوج کمزور ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اگنی ویر ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے حقدار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ حال ہی میں ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی تھی اور کشمیر میں تعینات ملازمین کے لیے وزیر اعظم کے روزگار پیکج کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ میں لیفٹیننٹ گورنر کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا، آپ کو اپنے تبصرے کے لیے ان سے معافی مانگنی چاہیے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس ٹائیکون کا ایک طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ راہل نے بھارت جوڑو یاترا کی حمایت اور مضبوطی کے لیے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرجیکل سٹرائک کا کوئی ثبوت نہیں : دگوجے سنگھ

Next Post

عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہونے سے 5 نوجوانوں کو بچا لیا گیا: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہونے سے 5 نوجوانوں کو بچا لیا گیا: پولیس

عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہونے سے 5 نوجوانوں کو بچا لیا گیا: پولیس

یوم جمہوریہ کی تقریبات :جموں و کشمیر میں حفاظت کے غیر معمولی انتظامات

یوم جمہوریہ کی تقریبات :جموں و کشمیر میں حفاظت کے غیر معمولی انتظامات

بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی کے ساتھ سفر کرتی نظر آئیں ارمیلا ماتونڈکر

بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی کے ساتھ سفر کرتی نظر آئیں ارمیلا ماتونڈکر

کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیان کے خلاف ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں احتجاج

کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے بیان کے خلاف ڈوگرہ فرنٹ کا جموں میں احتجاج

پاک آل راؤنڈر شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح ہوگیا

پاک آل راؤنڈر شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »