(بارہمولہ) ضلع بارہ مولہ کے دلنہ علاقے میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں 25 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کو سری نگر بارہ مولہ شاہراہ پر ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے 25 سالہ نوجوان جس کی شناخت سلیم جاوید میر ولد جاوید احمد میر کے بطور ہوئی ہے کو زور دار ٹکر ماری۔ خون میں لت پت نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔










