امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ میں لوگوں کو دھمکا کر پیسہ لوٹنے والے نقلی ملی ٹنٹوں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں پولس اسٹیشن راجپورہ کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی (کہ ایک شخص جو شام کے وقت اپنے دکان سے گھر کی طرف واپس آرہا تھا کہ رستے میں اس کو کچھ افراد نے بندوق دیکھا کر اس کا پرس اور موبائل فون چھین لیا) جس کے بنا پر پولیس نے مقدمہ زیر نمبر 8/2023 درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران کئی افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جس کے بعد ایک ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ نقلی بندوق کے ذریعے لوگوں سے پیسہ لوٹ رہا تھا، جس کے بعد پولیس نے پیسوں کے علاؤہ آدھار، اے ٹی ایم، موبائل فون، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، الیکشن کارڈ، سم کارڈ و دیگر چیزیں برامد کئے ہیں۔
ادھر پولیس نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی جال میں نہ پھنسیں اور ایسے واقعات پیش آنے پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دیں۔










