امت نیوز ڈیسک //
ضلع سرینگر میں پولیس نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کے الزام میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے 3 ملازمین کیخلاف رپورٹ درج کیا ہے
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایم سی ملازمین نے ایچ ایس آر پی نا ہونے پر چالان سے ناراض ہو کر واپس آیا اور 2 افراد کو ساتھ لیکر ٹریفک بوت کو توڑنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کی نسبت پولیس اسٹیشن شیر گڑھی نے ایف آئی درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔









