امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر میں 2020 سے 115 شہری اور 115 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے نے منگل کے روز لوک سبھا میں اپنے بیان میں جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹ کاروائیوں کے بارے میں 2020 سے جنوری 2023 تک تفصیلات فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں 37 شہری ہلاک جبکہ 61 زخمی ہوئے جبکہ 62 سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک اور 106 زخمی ہوئے۔
موصوف وزیر نے کہا کہ 2021 میں 41 عام شہری ہلاک اور 75 زخمی ہوئے جبکہ 42 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 117 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں 30 شہری ہلاک اور 134 زخمی جبکہ 31 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 87 زخمی ہوئے ہے
موصوف وزیر نے کہا کہ 2023 جنوری تک 7 شہری ہلاک اور 23 زخمی ہوئے تاہم سکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار فوت یا زخمی نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹوں کے مکمل خاتمے کے کام میں مصروف عمل ہے اور اس کے لئی طرح طرح کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ( جموں کشمیر پریس سروس)










