امت نیوز ڈیسک //
سری نگر / / فوج نے منگل کو کہا کہ وہ لداغ سیکٹر میں چین کے کسی بھی جارحانہ عمل کا مناسب جواب دینے کے لیے تیار ہے، سرحدوں کی حفاظت گوگشت اور تکنیکی ذرائع سے یقینی بنایا جارہا ہے۔
فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل اوپیند را دیویدی نے بادامی باغ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا، ایل اے کی پر، جمود کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی چینی کو ششوں پر ہمارا رد عمل بھارتی مسلح افواج کی طرف سے ایک بھر پور ، بے خوف اور زبر دست کار روائی تھی”۔ انہوں نے کہا، "کسی بھی جارحانہ ڈیزائن یا کوششوں کا یقینی طور پر فورسز کی مناسب پوزیشننگ اور تینوں سروسز کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مضبوط ارادے کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی صور تحال کو سفارتی اور آپریشنل سطح پر حل کرنے کے اقدامات بھی بیک وقت جاری ہین۔
انہوں نے مزید کہا، "میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مشرقی لداخ میں ایل اے کی پر فزیکل گشت اور تکنیکی ذرائع سے غلبہ حاصل کیا جارہا ہے اور ہماری علاقائی سالمیت کو یقینی بنایا جارہا ہے”۔ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے کہا کہ شمالی کمان مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیاری میں ہے۔اور آپریشنل کاروائیوں میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرتی ہے ، ہم ملک کی جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہم مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، تمام پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
آرمی کمانڈر نے کہا کہ فوج مستقبل میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور ہمیشہ خطے کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا، ”گزشتہ 3 سالوں کے دوران آرٹیکل 370 کی منسوخی، گلوان تنازعہ اور 19-COVID کی متعد دلسروں کے تناظر میں نئےچیلنجز شامنے آئے ہیں۔








