• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے متجاوز

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے متجاوز

by امت ڈیسک
08/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
انقرہ: ترکیہ اور پڑوسی ملک شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کرگئی ہے اور 20,000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترکیہ میں تقریباً 5000 افراد ہلاک اور 20,426 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ ہمسایہ ملک شام میں ہلاکتوں کی تعداد کم وبیش 2000 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 3,548 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترکیہ کے محکمہ آفات و ایمرجنسی انتظام کے سربراہ نے بتایا کہ ملک میں 6,217 عمارتیں منہدم ہو چکی ہیں اور دو شدید زلزلوں کے بعد تقریبا 243 آفٹر شاکس بھی آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 16,400 امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے تباہ کن زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس صوبوں میں تین ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اور متاثرہ 10 شہروں کو آفت زدہ زون کا حصہ قرار دیا۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جیسا کہ 7.8 شدت کے زلزلے سے ہونے والی تباہی کا پیمانہ سامنے آرہا ہے اس سے یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 20,000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ کے جنوبی صوبے کہرامانمارس میں پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کے بعد کم از کم 78 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لبنان، اسرائیل اور قبرص میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام شہری جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ ہم جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل آئیں گے۔ اردوغان نے مزید کہا کہ ملکی تاریخی میں یہ سب سے شدید زلزلوں میں سے ایک ہے اور 1939 کے بعد ملک میں آنے والی یہ سب سے بڑی آفت ہے جس میں ہزاروں گھر منہدم ہوگئے ہیں۔

ترک حکومت نے ملک میں سات روز کے سوگ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اور ملک میں ہنگامی پیمانے پر بچاو و رسانی کا کام عالمی پیمانے پر جاری ہے کیونکہ درجنوں ممالک نے اپنی ریسکیو ٹیم کو ترکیہ کی مدد کے لیے بھیج چکے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کا شدید زلزلے سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلہ اس وقت آیا جب زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار : پولیس

Next Post

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر کوئی پابندی نہیں: انوراگ ٹھاکر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر کوئی پابندی نہیں: انوراگ ٹھاکر

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر کوئی پابندی نہیں: انوراگ ٹھاکر

سرنکوٹ میں حادثاتی گولی چلنے سے خاتون کی موت، شوہر گرفتار

کرال پورہ کپواڑہ میں دوران شب دم گھٹنے سے 5 افراد لقمہ اجل

منشیات کا قلعہ قمہ کرنے کے لئے پولیس متحرک: بارہمولہ میں 1، پلوامہ میں 4 گرفتار

منشیات کا قلعہ قمہ کرنے کے لئے پولیس متحرک: بارہمولہ میں 1، پلوامہ میں 4 گرفتار

پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا

پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا

حملہ آوروں کی اطلاع دینے پر10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

حملہ آوروں کی اطلاع دینے پر10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »