• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں بلڈوزر راج قائم افسر شاہی میں ظلم و ستم کا کوئی حساب نہیں: حسنین مسعودی کی لوک سبھا میں تقریر

جموں وکشمیر میں بلڈوزر راج قائم افسر شاہی میں ظلم و ستم کا کوئی حساب نہیں: حسنین مسعودی کی لوک سبھا میں تقریر

by امت ڈیسک
08/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،8 فروری:نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی اور کاہچرائی کے نام پر جاری بلڈوزر مہم کا معاملہ لوک سبھا میں اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت بلڈوزر راج چل رہاہے، ہر صبح بلڈوزر بستیوں میں داخل ہوتے ہیں اور تجاوزات کے نام پر غریب لوگوں کے چھوٹے چھوٹے مکانوں کو مسمار کردیتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ فلسطین کا مغربی کنارہ ہے جہاں پر یہ مہم چلائی جارہی ہے۔
مسعودی نے کہا کہ ملک میں اگر قانون کی بالادستی ہے تو پھر قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی سرکاری نے نئی دلی میں سرکاری اراضی پر قائم 1700بستیوں کو ضابطہ بنایا، ممبئی میں نصف آبادی سرکاری اراضی پر قیام پذیر ہے جبکہ گجرات میں35فیصدی آبادی کے مکانات سرکاری زمینوں پر قائم ہیں لیکن جموں و کشمیر کو ایک الگ ترازو میں تولا جارہاہے اور بنا کسی نوٹس کے بلڈوزر چلا کر چھوٹے چھوٹے مکانوں کو مسمار کیا جارہاہے۔

مسعودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں افسر شاہی میں ظلم و ستم کا کوئی حساب ہی نہیں ہے، لوگوں کو نہ تو نوٹس جاری کئے جاتے ہیں اور نہ ہی انہیں اپنا نقطہ نظر سامنے سامنے رکھنا کا موقعہ فراہم کیا جارہاہے۔ اس مہم ایک مخصوص طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنا کر لوگوں کو بانٹنے کی مزموم کوششیں کی جارہی ہیں۔

حسنین مسعودی نے کہا کہ سوا سو کروڑ کی آبادی میں جہاں ایک کروڑ کی آبادی ایک ہی مذہب سے تعلق رکھتی ہے وہاں آبادیاتی تناسب کو بگاڑنے کی مذموم سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امسال بجٹ میں غریبوں کو مکان فراہم کرنے والی سکیم PMAYکیلئے رقومات میں 66فیصداضافہ کیا گیا اور ایک کروڑ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ ایک طرف وزیر اعظم ہر سر پر چھت بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں لیکن دوسری جانب جموں و کشمیر میں لوگوںکو گھروں سے محروم کیا جارہاہے۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ یہ غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ مہم فوری طور پر بند کی جائے ۔رکن پارلیمان نے کہا کہ5اگست2019کو غیر جمہوری اور غیر آئینی طور پر جموں وکشمیر کو آئینی اور جمہوری حقوق سے محروم کیا گیا اور آج وہاں نارمسلی کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ کلچر ایونٹ اور سپورٹس پروگراموں کا انعقاد نارملسی کی نشانی نہیں، امسال ہی یکم جنوری کو راجوری میں جو حملہ ہوا اس میں متعدد عام شہری مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر واقعی جموں وکشمیر میں نارملسی ہے تو پھر وہاں الیکشن کیوں نہیں کئے جارہے ہیں؟ اگر پورے ملک میں جمہوریت کا جشن ہے تو پھر جموں وکشمیر کی سوا سو کروڑ کی آبادی کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا گیا ہے؟۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حملہ آوروں کی اطلاع دینے پر10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Next Post

محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

کشمیر میں دو لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ ہٹایا گیا

کشمیر میں دو لاکھ کنال سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ ہٹایا گیا

پلوامہ میں 10 مفرور ملزمان 18 سال بعد گرفتار

پلوامہ میں 10 مفرور ملزمان 18 سال بعد گرفتار

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

جموں میں کے اے ایس آفیسر اور لیکچرر 2.6 لاکھ روپے رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »