• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لمبردار و چوکیدار انتخابات : اعلی تعلیم یافتہ نوجوان امتحان میں ہوئے شریک

فائل فوٹو

لمبردار و چوکیدار انتخابات : اعلی تعلیم یافتہ نوجوان امتحان میں ہوئے شریک

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
10/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں وکشمیر میں اگر چہ اسمبلی چناؤ نہیں ہو رہے تاہم دوسری طرف سے ایل جی انتظامیہ کی جانب سے اب لمبردار اور چوکیدار کے انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔جموں و کشمیر کے کہیں حلقوں میں ان پر فائز بزرگ افراد کو تبدیل کرنے اور خالی آسامیوں کو پُر کیا جا رہا ہے۔اور اب اس کے لیے بھی 60 سال ریٹائرمنٹ کی عمر مقرر کی گئی ہے ۔دراصل 12 جنوری کو محکمہ ریونیو کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں جموں و کشمیر کےچیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے 26 جنوری سے پہلے ہی لمبردار اور چوکیدار کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ ان لوگوں کی نشاندہی کریں جن کی کارکردگی خاطر خواہ نہیں ہے اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق ان کی جگہ نوجوان اور پرجوش افراد کو شامل کریں۔ اجلاس میں کمشنر سیکرٹری ریونیوکے علاوہ ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور کئی دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کچھ افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ لمبردار اور چوکیدار کے عہدے نچلی سطح پر بہتر تال میل کے لحاظ سے بہت اہم ہیں اور عام لوگوں کے خاطرمیں انہیں خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے انہیں عوام اور انتظامیہ کے درمیان ایک کڑی قرار دیا اس لیے دیہی آبادی کو بااختیار بنانے کا آلہ ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نمبرداروں اور چوکیداروں کی تمام خالی آسامیوں کو اس ماہ کی 26 تاریخ سے پہلے پُر کیا جائے۔چیف سیکریٹری نے ضلعی انتظامیہ کو مزید تاکید کی کہ وہ ان کے ساتھ قریبی تال میل کےساتھ کام کریں تاکہ دیہاتوں سے معلومات کا مطلوبہ بہاؤ فوری اور پریشانی سے پاک ہو۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ ان تمام بنیادی فیلڈ ورکرز کا ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں تاکہ وہ اپنی تجاویز اور شکایات براہ راست انتظامیہ تک پہنچا سکیں۔

دوسری طرف سے ان چناؤ میں جہاں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا جا رہا ہے تاہم وادی میں بے روزگاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان چناو میں جہاں چند ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے‘ میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے بھی پچھلے دنوں منعقدہ امتحان میں حصہ لیا ہے۔ضلع بارہمولہ کے کئی تحصیلوں میں دئے گئے امتحانات میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز ڈگری یافتہ نوجوانوں نے بھی شریک کی۔اطلاعات کے مطابق بونیار اور اوڑی میں 54خالی نشستوں کےلیے 150 فارم جمع ہوئے جن میں ایک پی ایچ ڈی اور کئی ماسٹرز ڈگری یافتہ بھی تھے۔حکام کے مطابق ان نشستوں کےلیے کم از کم دسویں جماعت پاس ہونے کےساتھ کوئی کیس امیدوار کے خلاف درج نہیں ہونا چاہیے۔وہیں امیدوارسماج میں اچھا رتبہ اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والا نہیں ہونا چاہیے۔بونیار سے تعلق رکھنے والے مقامی شخص الطاف احمد ڈار انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ” حکومت کی جانب سے یہ اچھا قدم لیا گیا ہے کیوں کہ اس سے قبل ایک ہی گھر کی کئی پیڑھیاں اس عہدے پر براجمان رہتی تھیں اور اس عہدے کو اپنے اغراض و مقاصد کےلیے استعمال کیا جا تا تھا۔“

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ذہنی امراض: ایک چھپا آتش فشاں

Next Post

جموں و کشمیر میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم کے ذخائر پائے گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
جموں و کشمیر میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم کے ذخائر پائے گئے

جموں و کشمیر میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم کے ذخائر پائے گئے

فیروز پورسیکٹر میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون مار گرایا، تین کلو ہیروئن برآمد

فیروز پورسیکٹر میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون مار گرایا، تین کلو ہیروئن برآمد

ادھم پورہ میں سڑک حادثہ، متعدد افراد زخمی

ادھم پورہ میں سڑک حادثہ، متعدد افراد زخمی

ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہزار سے تجاوز،  ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری

ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہزار سے تجاوز، ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرماری کھیلوں کا افتتاح

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرماری کھیلوں کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »