• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں برفباری، ہوائی اور زمین ٹریفک متاثر

کشمیر میں برفباری، ہوائی اور زمین ٹریفک متاثر

by امت ڈیسک
11/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح سے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارشوں اور ہلکی سے درمیانہ درجے کی تازہ برفباری کے نتیجے میں زمینی اور ہوائی ٹرانسپورٹ میں خلل پڑا ہے۔ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حد نگاہ (Visibility) میں کمی کی وجہ سے کئی پروازیں معطل کی گئی ہیں جب کہ بیشتر ہوائی پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

سرینگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ کے مطابق تازہ برف باری اور حد نگاہ میں کمی کے چلتے اب تک کی طے شدہ پروازیں تاخیر سے اپنی اڑان بھر رہی ہیں جبکہ کئی پروازوں کو معطل بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا حد نگاہ میں بہتری کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن بہتر طور شروع ہونے کی توقع ہے۔ ادھر، سرینگر جموں شاہراہ بھی گزشتہ کل سے ہی ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ضلع رام بن میں پنتھال سمیت شاہراہ کے دیگر مقامات پر چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحرکت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔وادی کے اکثر میدانی اور بالائی علاقوں میں اگرچہ اس وقت ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہو رہی ہے تاہم سرینگر میں اس وقت برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کل دن بھر مطلع صاف رہا تاہم ہفتہ کی صبح سے ہی موسم نے پھر سے اچانک کروٹ لی جس کے نتیجے میں میدانی اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔

محکمہ موسمیات نے لوگوں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ بالائی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے درمیان سفر کرنے سے گریز کریں۔ اس بیچ سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 2.4 ڈگری اور گلمرگ میں منفی1.0 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں قاضی گنڈ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1ڈگری اور کوکر ناگ 3.8ڈگری سیلشیس رہا۔ جموں میں کم سے کم شبانہ درجہ حرارت 3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔ بانہال میں 0.1 ،کٹرا میں 2.5ڈگری جبکہ بھدرواہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این ڈی اے جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی پر قابو پانے میں کامیاب : امیت شاہ

Next Post

محبوبہ مفتی کی والدہ کو تین برس بعد ملا پاسپورٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
محبوبہ مفتی کی والدہ کو تین برس بعد ملا پاسپورٹ

محبوبہ مفتی کی والدہ کو تین برس بعد ملا پاسپورٹ

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں کشمیر میں ہر روز جمہوریت کو زمیں بوس کیا جاتا ہے: فاروق عبداللہ

دودھ گنگا نالہ سے ایک ہفتے کے اندر اندر تجاوزات ہٹائی جائیں :ایس ایم سی کمشنر

دودھ گنگا نالہ سے ایک ہفتے کے اندر اندر تجاوزات ہٹائی جائیں :ایس ایم سی کمشنر

انسداد تجاوزات مہم : ملک مارکیٹ جموں میں شاپنگ کمپلیکس منہدم

انسداد تجاوزات مہم : ملک مارکیٹ جموں میں شاپنگ کمپلیکس منہدم

گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج سستا ہوگا: جموں و کشمیر حج کمیٹی

گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج سستا ہوگا: جموں و کشمیر حج کمیٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »