• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی کی والدہ کو تین برس بعد ملا پاسپورٹ

محبوبہ مفتی کی والدہ کو تین برس بعد ملا پاسپورٹ

by امت ڈیسک
11/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پارٹی) صدر محبوبہ مفتی کی والدہ کو تقریباً تین برس کے طویل انتظار کے بعد بالآخر پاسپورٹ دیا گیا۔ تاہم انہیں یہ پاسپورٹ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے تازہ ہدایات پر ایک ماہ بعد دیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کی والدہ کو پاسپورٹ ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا نے، چند روز قبل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) سی آئی ڈی کے دفتر پر انہیں جان بوجھ کر پاسپورٹ ویریفیکیشن کلیئرنس نہ دینے کے سبب پاسپورٹ سے محروم رکھے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی اہلیہ گلشن نذیر نے سال 2020 میں پاسپورٹ کے لیے اُس وقت درخواست دائر کی تھی جب وہ حج پر جانے کا ارادہ رکھتی تھی، تاہم پولیس کی ایک منفی رپورٹ کے بعد انہیں 2021 میں پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔ سنہ 2021 میں گلشن نزیر (محبوبہ مفتی کی والدہ) نے ایک درخواست دائر کی لیکن اسے عدالت نے اُس وقت مسترد کر دیا جب ریجنل پاسپورٹ آفس نے عدالت کو کہا کہ ’’جموں و کشمیر پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ 6 (2) (c) کے تحت اس کی پاسپورٹ کی درخواست کو کلیئر نہیں کیا تھا۔‘‘تاہم، ایک تازہ عرضی کے جواب میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے اس سال جنوری میں پاسپورٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ ’’پاسپورٹ کی دوبارہ اجراء پر غور کریں۔‘‘ عدالت نے پاسپورٹ آفیسر کو ہدایت کی تھی کہ ’’پورے معاملے پر نئے سرے سے غور کریں اور چھ ہفتوں کے اندر اندر اس پر احکامات جاری کریں۔‘‘ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ’’درخواست گزار – جو عمر رسیدہ ہے – کو کسی بھی منفی سیکورٹی رپورٹ کی عدم موجودگی میں ملک کے آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت دی گئی ضمانت اور بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ حال ہی میں محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے بھی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) سی آئی ڈی کے دفتر پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے ان کی پاسپورٹ ویریفیکیشن گزشتہ 6 مہینے سے جان بوجھ کر نہیں کی ہے جس کی وجہ سے انہیں پاسپورٹ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں برفباری، ہوائی اور زمین ٹریفک متاثر

Next Post

جموں کشمیر میں ہر روز جمہوریت کو زمیں بوس کیا جاتا ہے: فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں کشمیر میں ہر روز جمہوریت کو زمیں بوس کیا جاتا ہے: فاروق عبداللہ

دودھ گنگا نالہ سے ایک ہفتے کے اندر اندر تجاوزات ہٹائی جائیں :ایس ایم سی کمشنر

دودھ گنگا نالہ سے ایک ہفتے کے اندر اندر تجاوزات ہٹائی جائیں :ایس ایم سی کمشنر

انسداد تجاوزات مہم : ملک مارکیٹ جموں میں شاپنگ کمپلیکس منہدم

انسداد تجاوزات مہم : ملک مارکیٹ جموں میں شاپنگ کمپلیکس منہدم

گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج سستا ہوگا: جموں و کشمیر حج کمیٹی

گزشتہ سال کے مقابلے امسال حج سستا ہوگا: جموں و کشمیر حج کمیٹی

لداخ کے ایل جی رادھا کرشنا ماتھر عہدے سے برطرف، نیا ایل جی تعینات

لداخ کے ایل جی رادھا کرشنا ماتھر عہدے سے برطرف، نیا ایل جی تعینات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »