• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا

جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا

by امت ڈیسک
13/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے پیر کے روز جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ میں 34 ججوں کی منظور شدہ تعداد مکمل ہو گئی۔ جسٹس چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے احاطے میں جسٹس بندل اور جسٹس کمار کو حلف دلایا صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 10 فروری کو الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بندل اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرری کی منظوری دی تھی۔ وزارت قانون و انصاف نے اسی دن دونوں ججوں کی تقرری کے بارے میں الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جسٹس راجیش بندل اور جسٹس اروند کمار کے حلف لینے کے بعد نو ماہ کے وقفے کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 34 ہو ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی منظور شدہ تعداد چیف جسٹس سمیت 34 ہے۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے اصل کیڈر کے جسٹس بندل 11 اکتوبر 2021 سے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس بندل نے 5 جنوری 2021 کو کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا اور 29 اپریل 2021 سے انہیں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ذمہ داری سونپی گئی۔ کرناٹک ہائی کورٹ کیڈر کے جسٹس کمار 13 اکتوبر 2021 سے گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ 14 جولائی 1962 کو پیدا ہونے والے جسٹس کمار 1987 میں وکیل بنے۔ 1999 میں انہیں کرناٹک ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت کے لیے ایڈیشنل اسٹینڈنگ کونسل مقرر کیا گیا۔ انہیں 2002 میں ریجنل ڈائریکٹ ٹیکس ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا اور بعد میں 2005 میں اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل آف انڈیا مقرر کیا گیا۔ جسٹس کمار کو 26 جون 2009 کو کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی۔ وہ 7 دسمبر 2012 کو مستقل جج بنے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی زیرقیادت کالجیم نے 31 جنوری 2023 کو جسٹس بندل اور جسٹس کمار کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔ اس سے قبل 06 فروری کو سپریم کورٹ میں پانچ ججوں نے حلف اٹھایا تھا، جب جسٹس چندر چوڑ نے جسٹس پنکج متل، جسٹس سنجے کرول، جسٹس پی وی سنجے کمار، جسٹس احسن الدین امان اللہ اور جسٹس منوج مشرا کو عہدے کا حلف دلایا تھا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حد بندی صرف بی جے پی کے مفاد کے لئے بنائی گئی:محبوبہ مفتی

Next Post

سرینگر میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
سرینگر میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سرینگر میں اکاؤنٹس اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار

پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے ہیں : ایس ایس پی بارہمولہ

پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے ہیں : ایس ایس پی بارہمولہ

جیل خانوں میں جگہ کم پڑنا سنگین صورتحال کی عکاس:محمد یوسف تاریگامی

حد بندی کی درخواست مسترد ہونا لوگوں کے لیے مایوسی : تاریگامی

‘کانگریس حکومت سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانے سے ڈرتی تھی’: وزیر اعظم

'کانگریس حکومت سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانے سے ڈرتی تھی': وزیر اعظم

جموں کشمیر کی پوری آبادی بلڈوزر راج سے خوفزدہ : این سی

جموں کشمیر کی پوری آبادی بلڈوزر راج سے خوفزدہ : این سی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »