• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایئر انڈیا کا ایئربس اور بوئنگ سے 540 طیارے خریدنے کا تاریخی معاہدہ

ایئر انڈیا کا ایئربس اور بوئنگ سے 540 طیارے خریدنے کا تاریخی معاہدہ

by امت ڈیسک
15/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: حکومت سے ٹاٹا گروپ کے کنٹرول میں آنے والی ایئر انڈیا نے اپنے بیڑے کی توسیع کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے منگل کو یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 250 طیاروں کی خریداری کے معاہدے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ امریکی ایئر ویز کمپنی بوئنگ سے بھی 220 طیارہ خریدے گی۔ اس کے علاوہ بھی مزید 70 طیارے خریدے جائیں گے۔ بوئنگ سے خریدے جانے والے 220 طیاروں میں سے 190 737 میکس نارو باڈی جیٹ طیارے ہوں گے۔ 20 طیارے 787 وائیڈ باڈی جیٹ اور 10 777xs طیارے ہوں گے۔ حالانکہ ان احکامات میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے، ٹاٹا سنز کے چیئرمین نٹراجن چندر شیکھرن نے کہا کہ ہم ایئر انڈیا کو ایک عالمی معیار کی ایئر لائن بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس کے لیے بڑے پیمانے پر تبدیلی کا عمل شروع کر رہے ہیں۔ ٹاٹا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکرن نے کہا- ‘ڈیل میں 40 وائیڈ باڈی A350 طیارے اور 210 تنگ باڈی سنگل آئل A320 Neos طیارے شامل ہیں۔ یہ دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا ایوی ایشن ڈیل ہے۔ اس کا اعلان ایئر انڈیا-ایئر بس شراکت داری کے آغاز کے پروگرام میں کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور رتن ٹاٹا بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں، شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور ٹاٹا ٹرسٹ کے سربراہ رتن ٹاٹا بھی اس پروگرام میں شامل تھے۔ چندر شیکھرن نے کہا کہ ایئر انڈیا نے ایئر بس کے ساتھ 250 طیاروں کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ ایئربس کے ساتھ سب سے بڑے سودے میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر مودی نے ٹاٹا گروپ اور ایئربس کواس معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس میں ہندوستان کے ہوا بازی کے شعبے کی کامیابی اور خواہشات کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کا شہری ہوا بازی کا شعبہ ہندوستان کی ترقی کے سفر کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ ہماری قومی انفراسٹرکچر پالیسی میں شہری ہوا بازی کا شعبہ ایک اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں گزشتہ آٹھ برسوں میں ہوائی اڈوں کی تعداد 74 سے بڑھ کر 147 ہو گئی ہے۔ اڑان اسکیم نے دور دراز علاقوں میں بھی ہوائی خدمات کو وسعت دی ہے اور لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ایوی ایشن مارکیٹ ہوگا اور ہندوستان کو 15 برسوں میں دو ہزار سے زیادہ طیاروں کی ضرورت ہوگی۔

مودی نے کہا کہ ہندوستان کے ‘میک ان انڈیا میک فار دی ورلڈ’ کی سوچ سے ہندوستان میں ایوی ایشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں نئے امکانات ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور فرانس کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہند-بحرالکاہل خطے میں امن کا معاملہ ہو یا خوراک کی حفاظت اور صحت کی سلامتی کا معاملہ، دونوں ملک ایک ساتھ بامعنی تعاون کر رہے ہیں۔

فرینکفرٹ کے لئے نئی پروازیںوہیں اس موقع پر میکخواں نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کو بہترین دستیاب ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا گہرا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ ایئربس اور اس کے پارٹنرزہندوستان کے ساتھ مزید کاروبار کرنے کے لئے پرجوش ہیں جن میں طیارہ انجن بنانے والی کمپنی فرانسیسی کمپنی سرفان بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل قرار دیا۔ ایئربس کے سربراہ گیلوم فیوری نے کہا کہ یہ بھارت ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، یہ ہندوستان میں شہری ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا گروپ اس وقت ایئر انڈیا کے علاوہ وستارا اور ایئر ایشیا کا آپریشن بھی کررہا ہے۔ یہ اپنے پورے ایئر لائن کے کاروبار کو ایک مربوط شکل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس ڈیل کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی امید رکھتا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا یہ بیان ایئر انڈیا اور بوئنگ کے درمیان معاہدے کے بعد آیا ہے۔ بائیڈن کا حوالہ دیتے ہوئے، وائٹ ہاؤس نے کہا، "یہ خریداری 44 امریکی ریاستوں میں 10 لاکھ سے زیادہ امریکی ملازمتوں کو سپورٹ کرے گی۔ یہ اعلان امریکہ بھارت اقتصادی شراکت داری کی مضبوطی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔”

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے بھی اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا- ‘برطانیہ کو بھی اس معاہدے سے فائدہ ہوگا۔ برطانوی کمپنی رولز رائس ایئربس طیارے کے انجن تیار کرتی ہے۔ Rolls-Royce ہوائی جہاز کے انجن بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سول ایوی ایشن کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہوگا۔ ایئر انڈیا 27 جنوری 2022 سے پرائیویٹ ہو چکا ہے، اسے ٹاٹا نے 18,000 کروڑ روپے میں لیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کے پرنسپل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Next Post

ترک صدرنے زلزلہ زدگان کی نومولود کے کان میں اذان دی اورنام رکھا، ویڈیو وائرل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
ترک صدرنے زلزلہ زدگان کی نومولود کے کان میں اذان دی اورنام رکھا، ویڈیو وائرل

ترک صدرنے زلزلہ زدگان کی نومولود کے کان میں اذان دی اورنام رکھا، ویڈیو وائرل

کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنا وبا کو دعوت دینے برابر ہے: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

بی بی سی آفس پر چھاپے ماری سے ملک کی شبیہ متاثر ہوگی :  محبوبہ مفتی

بی بی سی آفس پر چھاپے ماری سے ملک کی شبیہ متاثر ہوگی : محبوبہ مفتی

بھاجپا جموں کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست بنانے کے خواہاں : فاروق عبداللہ

بھاجپا جموں کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست بنانے کے خواہاں : فاروق عبداللہ

جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کو احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا

جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کو احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »